علامہ اقبال کے خاندان کے متعلق

Posted on at


 

تاریخ پیدائش علامہ اقبال کی ٩ نومبر ١٨٧٧ ہے

علامہ اقبال کی جاۓ پیدائش پنجاب کے شہر سیالکوٹ ہے

علامہ اقبال کے پر دادا کا نام شیخ جمال الدین تھا

علامہ اقبال کے دادا کا نام شیخ محمّد رفیق تھا

علامہ اقبال کے والد کا نام شیخ نور محمّد عرف میاں جی تھا

علامہ اقبال کے والد محترم کی شادی سمبڑیال کے کشمیری خاندان سے ھوئی

علامہ اقبال کی والدہ کا نام امام بی بی تھا

علامہ اقبال کے والد پڑھے لکھے نہیں تھے ، پہلے وہ وزیر علی بلگرامی کے کپڑے سینے کا کام کرتے تھے پھر انہوں نے ملازمت چھوڑ دی اور برقعوں کی ٹوپیاں سینے کا کاروبار کیا

علامہ اقبال نے ٣ شادیاں کیں ، پہلی بیوی کا نام کریم بی بی تھا . ان سے ٢ بچے ہوۓ

ایک بیٹا اور ایک بیٹی

بیٹے کا نام آفتاب اقبال تھا

اور بیٹی کا نام معراج بیگم تھا

علامہ اقبال اور ان کی پہلی بیوی کا ساتھ ٢٠ سال کے عرصے تک رہا پھر علیحدگی ھو گئی

اس کے باوجود علامہ اقبال انہیں طے شدہ رقم ان کی وفات تک دیتے رھے

علامہ اقبال کی دوسری بیوی کا نام مختار بیگم تھا

اور ان کا تعلق لدھیانے سے تھا

علامہ اقبال کی تیسری بیگم کا نام سردار بیگم تھا

ان سے بھی دو بچے پیدا ہوۓ

بیٹے کا نام جاوید اقبال

اور بیٹی کا نام منیرہ بی بی

جاوید منزل کا مکان اور زمین پہلے سردار بیگم کے نام تھا ، مگر علامہ اقبال کے کہنے پر انہوں نے مکان و زمین جاوید کے نام کر دیا

جاوید منزل کی جاوید کو منتقلی ہونے کے بعد علامہ اقبال کرایہ دار کی حیثیت سے جاوید کو کرایہ دیتے تھے

علامہ اقبال جاوید کو ہر ماہ کی ٢١ تاریخ کو کرایہ دیتے تھے

علامہ اقبال کے دو بھائی اور ٤ بہنیں ہیں

بڑے بھائی کا نام شیخ عطا محمّد تھا

چار بہنوں کے نام درج ذیل ہیں

فاطمہ بی بی

طالع بی بی

کریم بی بی

زینب بی بی

علامہ اقبال کے فیملی ڈاکٹر کا نام جمعیت سنگھ تھا

علامہ صاحب کی بھابی کا نام روایت بی بی تھا

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160