ہم ایک ہیں

Posted on at


تمام انسانوں کے رہن سہن اور اپنی زندگی گزارنے کے طریقے اور آداب اس کی تہزیب اور ثقافت کی شکل سے بنتے ہیں۔ ہر قوم کی تہزیب و ثقافت ایک دوسرے سے الگ ہے۔ اوران کے رنگوں کی وجہ سے ہی ان کی پہچان ہوتی ہے۔ کسی بھی قوم کے مذہبی اصول ، رسم و رواج، فکری اصول ،ان کے علاقوں کی سرگرمیاں، زبان اور تہزیب و ثقافت کی شکل میں واضح طور پر فرق ہوتا ہے۔ ہمارا پیارا ملک بنیاد کی ایسی اکائی ہے۔ پاکستان میں ہر قسم کی مختلف ثقافتوں اور تہزیبوں کا رنگ بھرا ہوا ہے۔


اور ہم اپنے پاکستان کی مثال اس طرح دے سکتے ہیں۔ کہ ہمارا پیارا ملک پاکستان رنگوں سے بھرے ہوئے ایک گلدستے کی طرح ہے۔ اور اس گلدستے میں موجود ہر ایک ایک پھول اپنی الگ الگ حیثیت رکھنے کے باوجود اپنی جگہ ایک گلدستے سے الگ نہیں ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے پانچ صوبے ہیں جن کے نام یہ ہیں۔ صوبہ پنجاب، صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ، صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان ہیں۔ ان صوبوں میں رہنے والے کی زبان رسم و رواج اور پہناؤ ایک دوسرے سے الگ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے قبائلی علاقوں میں رہنے والے بھی اور ان کے رواج ، زبان اور پہنے، اوڑھنے کے طور طریقے مختلف ہوتے ہیں۔


ایک نظر حیات اور مزہبی عقیدے نے ان کے بندھن اور ان کے درمیان رشتے کو ایک بہت مضبوط رشتہ بنادیا ہے۔ بے شک وہ ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں۔ تمام مسلمان آپس میں ایک جسم کی مانند ہیں۔ ہماری قومی زبان بھی ایک ہے۔ ہمارا ایک پرچم ہے۔ جس پرچم پر ہم نے اپنی جان قربان کی۔ اور ہم سب مل کر اپنے ملک کی ترقی کےلئے بھر پور کوشش کریں گئے۔ انشااللہ ایک دن ہمارا ملک ترقی کرے گا۔ آمین!



160