دیدہ زیب جیولری باکس******

Posted on at


زیورات سونے، چاندی کے ہوں یا آرٹیفیشل خواتین کو خوب لبھاتے ہیں۔ خواتین کی جیولری باکس میں ہر طرح اور ہر رنگ کے جھمکے، انگوٹھیاں،پائل،کڑے،ہار،بندے،بریسلٹ وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔

جب جیولری کی بھر مار ہوتو اسکو رکھنے کے لیے کسی بکس کی ضرورت لازمی شے ہے۔ بات جیولری باکس کی خواہ کیوں نہ ہو خواتین کا جمالیاتی ذوق یہاں بھی نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ وہ خوبصورت جیولری کو رکھنے کے لیئے خوبصورت جیولری بکس کا انتخاب کرتی ہیں جو ان کے زیورات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ڈریسنگ ٹیبل کی خوبصورتی کا باعث بھی ہو۔

چمچماتی جیولری سے بھرے جیولری بکس جب کھولے جاتے ہیں تو آئینے میں زیورات کا عکس چمکتا اور بکس کے حسن اور جاذبیت کو دو چند کر دیتا ہے۔ سونے کے زیورات کا عکس تو آنکھوں کو باقاعدہ حیران کر دیتا ہے۔ کچھ جیولری بکس تو سادہ ہوتے ہیں۔ اور کچھ کے اوپر نقش نگاری کی جاتی ہے۔ خواتین کو قدیم طرز کے لکڑی سے بنے جیولری بکس بہت متاثر کرتے ہیں۔

 بازار میں اس وقت مختلف ڈیزائنوں اور سائز کے جیولری بکس دستیاب ہیں۔ کوئی گولائی میں ہے اور کوئی چوکور۔ ان جیولری بکس میں اگر چھوٹی موٹی درازیں بھی ہوں تو یہ اور بھی دیدہ زیب ہونے کے ساتھ کارآمد بھی ہوتے ہیں۔ اسطرح انکے خفیہ خانوں میں زیادہ قیمتی چیزیں رکھی جا سکتی ہیں۔

 جیولری بکس اس لیئے بھی مفید ہوتے ہیں کہ اسطرح چھوٹے چھوٹے زیورات کے گم ہونے کا اندیشہ نہیں رہتا بالخصوص انگوٹھیاں،ناک کی لونگیں، کیلیں اور سونے کے بٹن وغیرہ۔ ورنہ تو اکثر خواتین اسی بات سے پریشان رہتی ہیں کہ ان کے ائیر رنگ کا جوڑا نہیں مل رہا ہوتا۔ اگر کسی تقریب میں شرکت کے لیے وقت بھی کم ہو تو جیولری کا نہ ملنا زیادہ مصیبت لگتا ہے۔

جیولری بکس کی بے شمار اقسام ہیں کچھ جیولری بکس کے ڈھکنوں پر آئینے لگے ہوتے ہیں۔ اور بعض پر خوبصورت نقش و نگار کندہ ہوتے ہیں۔ کچھ جیولری بکس میوزک والے بھی ہوتے ہیں۔ انکا ڈھکن کھولتے ہی میوزک بجنے لگتا ہےطالبات اور کمسن بچیوں میں اسطرح کے جیولری بکس بہت مقبول ہوتے ہیں۔ ایسے بکس بھی چین سے بن کر آۓ ہیں جن میں چابی بھری جاۓ تو انکے ڈھکن پر ایک مقناطیسی جوڑا رقص کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ایسے جیولری بکس کئی بار شادی بیاہ کے موقع پر تحفے میں دئیے جاتے ہیں۔

If you want to share my any previous blog click on this link: http://www.filmannex.com/user/aafia-hira/286253

Follow me on Twitter: Aafia Hira

Thanks for your support.

Written By: Aafia Hira



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160