راحت فتح علی خان بھارت کیوں نہیں جاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

Posted on at


گلوکار راحت فتح علی خان کی بھارت میں مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ہر فلم ساز انسے اپنی فلم کے گیت گوانا چاہتا ہے۔ انکے گانوں نے کئی بھارتی فلموں کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے۔ بھارت میں انکے پاس اتنا کام ہے کہ انہیں کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن فروری ۲۰۱۱ سے راحت فتح علی خان بھارت نہیں گئے۔ اس وقت انہیں دہلی ائیر پورٹ حکام نے بھاری کرنسی رکھنے کے الزام میں زیر حراست رکھا تھا۔ اس سے پاکستان کے



اس مایہ ناز گلو کار کو کافی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسکے بعد سے راحت فتح علی خان بھارت نہیں گئے۔ جس سے طرح طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ وہ بھارت نہ جانے کے باوجود بھارتی فلموں کے لیئے ہنوز گانے ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ بھارت میں نہیں تو دبئی میں ہی سہی۔ انکا حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ اسکی تازہ مثال ہے۔ اس دورے کا مقصد اجے دیو گنا کی فلم سن آف سردار کے لیئے موسیقی اور گانوں کی ریکارڈنگ تھی۔ کیونکہ اس دورے میں انہوں نے کئی موسیقاروں سے ملاقات کی۔ اجے دیو گن کی خوہش ہے کہ انکی فلم کے نئے گانے راحت فتح علی خان ہی گائیں۔ اسلیئے اجے کی خواہش پر ہی موسیقاروں ساجد اور واجد نے ان سے ملاقات کی۔



اس سے کیا فرق پڑتا ہے راحت دبئی میں گائیں یا بھارت میں۔ راحت فتح علی خان پاکستان اور پاکستان سے باہر شوز میں ایسے مصروف ہیں کہ بھارت نہیں آ پا رہے۔ اسکے علاوہ انکے بھارت نہ آنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے۔ راحت فتح علی خان ایک بڑے گلوکار ہے 



About the author

160