نشہ آور اشیاء کے نقصانات

Posted on at


وہ اشیاءجو انسانی زندگی میں کسی مرض کے علاج یامریض کو سکون پہنچانے کیئے استعمال ہوں نشہ آور کہلاتی ہیں اور انسان ان اشیاءکا عادی ہوکر انہیں روزمرہ زندگی کا لازمی  جز بنا لیتا ہے۔حالانکہ اس وقتی طور فائدہ محسوس ہوتاہے لیکن حقیقت میں اس کا نقصان ہے۔انسان ان نشہ آور اشیاءکوچھوڑ نہیں سکتا۔بلکہ ان کے جال میں پھنس جاتا ہے۔یہ معاشرے میں ایک انتہائی خطرناک وباءہے جو کہ معاشرے کو کھوکھلا کرکے اس معاشرے  کی تباہی کا سبب بنتی ہیں لیکن زیادہ تر لوگ یہ ادویات بے روزگاری‘جنسی بے راہ روی‘طویل بیماری‘یاکسی مالی یاسماجی مسئلہ سےپیداہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔


آج کے دور میں نشہ آور اشیاء عام ہیں جن میں سگریٹ نوشی‘شراب ‘جواء‘ہیروئن‘افیون اور مختلف قسم کی بہت سی اشیاءشامل ہیں جو آج اشیاءنشےکے طور پر استعمال ہوتی ہیں مثلاً کچھ لوگ پیٹرول ‘سپرٹ اور صمد باؤنڈ وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ شیشہ ہمارے ملک میں عام استعمال ہوتی ہے۔سگریٹ جوکہ عام نشہ ہے جس سے کینسر اوردل کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں پاکستان میں 25لاکھ سے زیادہ افراد نشے کے عادی ہیں۔ان میں سے70 فیصد نوجوان طبقہ سے ہیں۔


لہزا اس لعنت کے خاتمہ کیلئے حکومت کو سخت اقدامات کرنے چاہیں۔نشہ کرنے والوں کومریض سمجھا جانا چاہئے ۔کیونکہ یہ ایک نفسیاتی اور سماجی مسئلہ ہے حکومت کو اس کا تدارک کرنا چاہئے۔ نشہ آورادویات استعمال کرنے والون کا سر کاری ہسپتال میں علاج ہونا چاہئے منشیات کاروبار کرنے والوں کو سزآئے موت دی جائےاور ان کی تمام جائیداد ضبط کر لی جائیں۔  



About the author

160