کائنات کا نظام

Posted on at


اس دنیا میں جو جو چیز موجود ہے۔ وہ سب اللہ کی بنائی ہوئی ہے۔ اس دنیا میں موجود زمین و آسمان اللہ تعالیٰ نے بنائے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آسمان پر سورج اور دن کے بعد رات میں بے شمار چاند ، ستارے ہوتے ہیں۔ یہ سب کے سب اجرام فلکی کہلاتے ہیں۔ اور یہ سب مل کر کئی مختلف قسم کے نظام بناتے ہیں۔ اور ان تمام نظاموں میں ایک نظام نظام شمسی ہے جس طرح دوسرے ستارے ہیں۔ اسی طرح سورج بھی دوسرے ستاروں کی طرح ایک ستارہ ہے۔ اور یہ ستارہ خود روشن ہے اور سورج حرارت پیدا کرتا ہے۔ 


سورج روشنی اور حرارت کا بہت بڑا منبع ہے۔ اکثر اجرام فلکی مثلا چاند اور زمیں یہ دونوں خود روشن نہیں ہیں۔ ان کی اپنی کوئی روشنی نہیں ہے۔ یہ صرف سورج کی وجہ سے روشن دکھائی دیتے ہیں۔ وہ بھی اس طرح سے کہ جب سورج کی روشنی زمیں اور چاند پر پڑتی ہے۔ تو یہ روشن دکھائی دیتے ہیں۔ نظام شمسی کے ٹوٹل آٹھ بڑے  سیارے ہیں۔ اور ان آٹھ بڑے سیاروں کے نام یہ ہیں۔ نیچون، یورینس، زمل، مشتری، مریخ، زمین زہرہ، عطارد وغیرہ۔ اور ان سیاروں مین سب سے بڑا سیارہ مشتری ہے۔


اور ان سیاروں میں سب سے چھوٹا سیارہ عطارد ہے۔ اور یہ تمام سیارے سورج کے ارد گرد ایک خاص مدار میں گردش کرتے ہیں۔  اور تمام سیارے سورج کے گرد ایک ہی رخ میں گھومتے ہیں۔ مشہور سائنسدان کا کہنا ہے ۔ کہ کروڑوں سال پہلے زمین بھی سورج کا حصہ ہوا کرتی تھی۔ پھر اس کے بعد زمین سورج سے الگ ہو کر اس کے ارد گرد گھومنے لگی۔ اور اس وقت زمیں گرم سیال مادے اور گیسوں کا مجموعہ تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا بیرونی حصہ سرد ہوتا چلا گیا۔ اور پھر وہاں نباتات اگنا شروع ہو گئے۔



160