جانداروں کی گروپ بندی

Posted on at


اس زمین پر ہر قسم یعنی لاکھوں قسم کے جاندار پائے جاتے ہیں۔ جب یہ جاندار چھوٹے ہوتے ہیں اور ان میں سے کچھ بڑے ہوتے ہیں۔ اور ان تمام جانداروں میں سے کچھ جاندار اپنی شکل و صورت کے لحاظ سے آپس میں ملتے جلتے ہیں۔ اور جاندار ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے  ہیں۔ ان تمام جانداروں کا  آپس میں اختلافات کی وجہ  سے جانداروں مختلف گروپس میں بانٹا جاتا ہے۔ اس طرح اس گروپ بندی کو اور تقسیم کو کلاسیفیکیشن کہتے ہیں۔  کلاسیفیکیشن میں تمام جانداروں کی گروپ بندی کی جاتی ہے۔ اور پھر ان کے نام رکھے جاتے ہیں۔ ان جانداروں کے گروپ میں سے ایک گروپ سپیشنز کا گروپ  ہے۔ جس سپیشنز میں ایک ہی قسم کے جاندار پائے جاتے ہیں۔ اور وہ جاندار جسامت کے لحاظ سے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ اور وہ جاندار جو آپس میں جنسی تولید کا عمل کرسکتے ہوں۔ اور کسی دوسرے سپیشنز کے جانداروں سے جنسی تولید کی اہلیت نہ رکھتے ہیں۔ ہم مثال اس طرح لے سکتے ہیں۔


 کہ بلی اور ایک خرگوش یہ دونوں دو الگ الگ سپیشنز سے تعلق رکھتے ہیں۔ بلی اور خرگوش آپس میں جنسی تولید کا عمل نہیں کرسکتے ہیں۔ کیونکہ خرگوش اپنی ایک ہی سپیشنز سے تعلق رکھتا ہے۔ اور بلیاں ایک سپیشنز سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ دونوں الگ الگ سپیشنز سے تعلق رکھنے کے باعث آپس میں جنسی تولید نہیں کرسکتے۔ اور نہ کوئی دوسرے مختلف سپیشنز کے جاندار آپس میں قدرتی طور پر آپس میں جنسی تولید نہیں کرسکتے۔


 اگر ہم جانداروں کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور ان کے بارےمیں معلومات حاصل کرناچاہتے ہیں۔ تو جانداروں کے مطالعے کے لئے ضروری ہے کہ ان جانداروں کی کلاسیفیکیشن کی جائے مطلب کہ جانداروں کی گروپ بندی کی جائے۔ گروپ بندی کرلینے سے جانداروں کے مطالعے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ اور ہم ان کے بارے میں معلومات کرلیتے ہیں۔ کہ ان کا آپس میں کیا رشتہ ہے۔ یہ ایک دوسرے سے کیا تعلق رکھتے ہیں۔ اور پھر جو جاندار آپس میں ملتے جلتے اور مشابہت رکھتے ہیں۔ ان جانداروں کو ایک گروپ میں رکھا جاتا ہے۔



160