پاکستان اور انڈو نیشیا کے ما بین تعلقات

Posted on at


انڈو نیشیا ایک مسلمان اور پاکستان کا برادر ملک ہے۔ انڈونیشیا کی پاکستان کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ تعلقات اور ہم آہنگی رہی ہے۔ اس کی دوستی کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ تحریک آزادی ہندمیں انڈونیشیا نے بڑھ چڑ   کر پاکستان کا ساتھ دیا۔

                               

             انڈونیشیا جب سامراجیوں کے قبضے میں تھا، تو انڈونیشیا کے لوگوں نے تحریک آزادی شروع کی تو آل انڈیا مسلم لیگ نے اس تحریک کی بھرپور حمایت کی۔اسی طرح 1946 میں انڈونیشیا کے مسلمانوں پر جب ظلم و ستم بڑھا تو مسلم لیگ نے انڈونیشا کے مسلمانو ں     کے لیے ایک قرارداد منظور کی۔پاکستان کے قیام کے فورا بعد ہی انڈونیشیا نے پاکستان میں اپنا سفارتی خانہ قائم کر لیا تھا۔ اسی مہینے میں ایک اسلحہ بردار جہاز جو کہ انڈونیشیا کے مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا کراچی ایرپو ٹ پر اترا ، تو قائد اعظم نے اسے روک لیا۔ اور اقوم متحدہ سے انڈونیشیا کی آزادی کے لیے پر زور وکالت کی۔

                                                                                                                                     

                                        

جب پاکستان کو انڈونیشیا کی آزادی کی خبر ملی تو پاکستانی عوام نے بہت جشن منایا۔اس روز تعطیل کا اعلان کیا گیا۔اسی طرح فروری 1950 میں اندونیشیا کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اسی سال کے آخر میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔اسی طر ح 1956 میں ثقافتی انجمن کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اور اسی سال انڈو نیشیا کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔

 

                          

اسی طرح پاکستان کے صدر نے بھی1960 میں انڈونیشیا کا دورہ کیا، اور ایک اور ثقافتی معاہدے پر اتفاق ہوا۔اسی طرح انڈونیشیا کے صدر ایک بار پھر پاکستان تشریف لائے۔ اور ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کیے۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں انڈونیشیا نے پاکستان کا وسائلی اور اخلاقی ساتھ دیا۔ 1980 میں ایک دفعہ پھر انڈونیشیا کے صدر پاکستان تشریف لائے۔ اور بہت سے معاہدوں پر دستخط کیے۔اسی طرح پاکستان کے صدر جرنل ضیاالحق نے اندونیشیا کا ایک بار پھر دورہ کیا اور دو طرفہ اتحاد کو تقویت بخشی۔آج بھی پاکستان انڈو نیشیا کا بہت اچھا دوست ہے۔ آج جب پاکستان گونگوںمسائل سے دو چار ہے، اس وقت بھی انڈونیشیا پاکستان کی بہت زیادہ اخلاقی مدد کرتا ہے۔

                         



About the author

haider-ali-7542

Student of BS Chemistry.

Subscribe 0
160