فنگر ریڈر چپھے ہوئے الفاظ پڑھ کر سُناتا ہے

Posted on at


فنگر ریڈر انگلی میں پہننے والے چھلے کی طرح کا ایک آلہ ہے۔ یہ آلہ بصارت سے محروم افراد کو ذہین میں رکھ کر بنایا گیا تھا لیکن اس سے عام افراد بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔  فنگر ریڈر چپھے ہوئے ٹیکسٹ  مواد با آواز بلند پڑھ سکتا ہے علاوہ ازیں اگر استعمال کنندہ اپنی اس انگلی کو جس  میں یہ آلہ لگا ہے ادھر ادھر ہٹائے یا ایک سطر اوپر یا نیچے لے جائے تو آلہ اس کی بھی نشاندہی کر سکتا ہے۔ اس آلے کی تخلیق ’ایم آئی ٹی‘ میڈیا لیب میں کی گئی ہے۔



یہ آلہ ٹیکسٹ مواد اس وقت اسکین کرتا ہے یا اس کی تصویر اتارتا ہے جب استعمال کنندہ شائع شدہ لائن پر اپنی انگلی کو حرکت دیتا ہے۔ پھر بلند آواز سے وہ الفاظ پڑھ کر سناتا ہے۔ ایک لائن میں لکھے ہوئے تمام الفاظ جب یہ آلہ پڑھ لیتا ہے تو اس کے بعد کچھ مرتعش ہو کر استعمال کنندہ کو بتاتا ہے کہ لائن پڑھی جا چکی ہے، اس لیئے اب نیچے والی سطر پر انگلی رکھی جائے۔



اگر ایک سطر کے بجائے دو  یا تین سطر نیچے انگلی چلی جائے یا اس کے اوپر رکھ دی جائے تو آلہ اس سے خبر دار کر دیتا ہےاور انگلی کو بلکل لائن کے ساتھ رکھنے کی ہدایت کرتا ہے۔



 


جو لوگ بصارت سے محروم ہیں یا ان کی نظر اتنی کمزور ہے کہ وہ چھپی ہوئی کتاب، رسالہ یا ٹیکسٹ میسج نہیں پڑھ سکتے، ان کے لیئے یہ انتہائی مفید ہے۔



About the author

160