پاکستان میں صنعتی ترقی

Posted on at


کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے صنعت بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صنعتی ترقی معشیت کے دیگر شعبوں میں ترقی کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔عوام کی اصل آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی اشیاء بھی بڑھ جاتی ہے۔ دیہی علاقوں کی افرادی قوت صنعتوں کےفروغ کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ صنعتی اشیاء کی پیداوار کو بڑھا کے زر مبادلہ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔صنعتی اشیاء تیار کر کے اور انہیں دوسرے ممالک کو بیچ کر ذرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ صنعتی اشیاء کی برآمدات پاکستان کی کل بر آمدات کا 64 فیصد ہے۔

                                   

1955ء کے پانچ سالہ منصوبہ بندی کے بعد پاکستان کی صنعت کو کافی فروغ ملا۔پاکستان میں گھریلو صنعتوں کے فروغ کے لیے کام کیا گیا۔1959-1960 میں صنعتیں ذیادہ تر نجی ہو گیں۔حکومت پاکستان نے اس کو خیر مقدم کیا۔ لیکن نجکاری سے کافی مسائل پیدا ہو گیے۔ اس کا حل یہ نکالا گیا کہ پسماندہ علاقوں میں صنعتیں قائم کی جائیں ۔ اس کام کے لیے حکومت نے نجی شعبوں سے مدد کینے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے اس وجہ سے یہ کام پاکستانی صنعتی کار پو ریشن نے کیا۔ اس کے کچھ عرصے بعد ان صنعتوں کو نجی شعبوں کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ حکومت پاکستان کا سب سے بڑا کام تھا کیوں کہ انھوں نے سرکاری منافع کو مد نظر نہ رکھا بلکہ معاشی ترقی میں اضافے کو اہمیت دی۔

                                      

                                                   

1988 اور 1986 میں صنعتی ترقی کا نیا دور شروع ہوتا ہے۔ اس عرصے میں نہایت اہم اقدام اٹھائے گئے۔ جس میں یہ شامل تا کہ تمام نجی شعبے حکومت کی نگرانی میں کام کریں گے۔ اور ایسا نظام مرتب کیا گیا جو نجی شعبے میں معاون ثابت ہوا۔ حکومت نے اس بار بھی نجی شعبے کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ایک بار پھر نجی شعبے نے اس میں ساتھ نہ دیا وہ یہ سمجھتے تھے کی انھیں اس سرمایا کاری سے کو ئی فائدہ نہیں ہو گا۔ بحرحال پاکستانی حکومت نے اس کام کے لیے 82 بلین روپے مختص کئے۔ اس سب کام کے پیچھے یہی بات کار فرما تھی کہ صنعتی ترقی ہی کسی ملک لی معشت کو اچھی طرح سے چلا سکتی ہے۔

                

                                                        

صنعتی ترقی سے نہ صرف ملک کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ روزگا ر کے بہتر مواقعے بھی یدا ہوتے ہیں۔ اس طرح کوئی بھی ترقی پزیر ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے۔ اور وہ اپنی برآمدات کو بڑھا کر قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے۔



About the author

haider-ali-7542

Student of BS Chemistry.

Subscribe 0
160