ورلڈ ٹی ٢٠ زورو شور سے جاری ہے اور ہر ٹیم ایک دوسرے سے اچھا کھیل رہی ہیں اور میچ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا کر میچ اپنے نام اور اور چوٹی ٹیمز ٹاپ 10 یعنی اگلے راؤنڈ میں جانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں. اس سلسلے میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٢٠ میچ کھیلا گیا. یہ میچ اس ورلڈ ٹی ٢٠ کہ سہولواں میچ تھا. یہ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا گیا.
اس میچ کا آغاز آسٹریلیا کے ٹاس جیتنے سے ہوا اور انہوں نے پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی. احمد شہزاد نے پہلی ہی گیند پر چوکا مار کر اننگز کا شاندار آغاز کیا. جبکہ کہ دوسرے اوور میں شاٹ لگانے کی کوشش میں بولر کو ہی کٹچ دے بیٹھے. اس کے بعد حفیظ آے جنہوں نے انننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور دو گیندوں پر دو چوکے لگائے اور پھر اگلے اوور میں شین واٹسن کی گیند پر اوٹ ہو گئے.
اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 25 تھا اور پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی. ایسے وقت میں عمر اکمل اور کامران اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا اور اچھی بیٹنگ سے ٹیم کو مشکلات سے نکالا. ١٢١ رنز کے مجموعی اور 31 کے انفرادی سکور پر وہ بال کو بونڈری کی طرف پل شارٹ کھیلتے ہووے وارنر کے ہاتھوں میں کٹچ دے بیٹھے.
ان کے بعد سوہیب مقصود اے جو کہ زیادہ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے اور ٥ رنز پر بولڈ ہو گئے. اس دوران عمر اکمل نے اپنی انننگز کو جاری رکھا اور اوٹ ہوتی وکٹس کو خاطر میں نہ لاتے ہووے اچھے شاٹس کھیلتے رہے. ایسے لگ رہا تھا کہ آج عمر اکمل پاکستان کی طرف سے ٹی ٢٠ میں پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہو جایں گے لیکن وہ ٩٤ کے سکور پر اوٹ ہو گئے. انھوں نے ٤ چھکے اور ٩ چوکے مار کر ٹیم کو ایک اچھا فائٹ بیک سکور ترتیب دینے میں مدد کی.
٥ کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان ١٩١ رنز بنانے میں کامیاب ہوا. ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان ٢٠٠ سے زیادہ رنز بناے گا لیکن آخری ٥ اورز میں آسٹریلیا کے بولرز نے اچھی کارگردگی کے سبب ١٩١ پر محدود کیا. پاکستان نے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے ١٩٢ رنز کا ہدف دیا.
آسٹریلیا کی بیٹنگ انالیسس اگلے حصے میں