(جیبی ڈرون (حصہ اول

Posted on at


جیبی ڈرون اڑا کر کوئی بھی جاسوس بن سکتا ہے۔ یہ بھی ایک اتنا چھوٹا ڈرون ہے کہ آپ کے ہینڈ بیگ میں سما سکتا ہے۔ یہ خطرناک اس حد تک ہے کہ اس کو اڑا کر کوئی بھی فضا سے کسی کی بھی جاسوسی کرسکتا ہے۔



یہ ’’پاکٹ ڈرون‘‘ موبائل فون کے ذریعے کنڑول کیا جاتا ہے اور اور جب یہ فضا میں بلند ہو جاتا ہے تو براہ راست اتاری گئی تصاویر اسی موبائل فون کو روانہ کر سکتا ہے۔ جس کمپنی نے یہ ’’جیبی ڈرون‘‘ بنایا ہے اس کا کہنا ہے کہ ۲۰۱۴ ڈرون کا سال ہے اور ہم نے اس خاص موقع پر یہ ’’پاکٹ ڈرون‘‘ تیار کیا ہے جو دراصل ایک نجی اڑنے والا ربوٹ ہے۔


اس کی مدد سے کوئی بھی آسمان کی بلندیوں سے حیران کن ویڈیو اور تصاویر اتار سکتا ہے۔



 


متعلقہ فرم کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر شخص اپنے موبائل فون میں لگے کیمرے سے بہترین تصاویر اور ویڈیو بنا سکتا ہے اور آن لائن انہیں دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے لیکن وہ صرف ان ہی چیزوں کی تصاویر اتار سکتا ہے یا ویڈیوز بنا سکتا ہے جو زمین پر دیکھی جاسکتی ہیں



۔ زمین کی سطح سے بلند ہوکر تصاویر یا ویڈیو بنانا اس کے لیئے ممکن نہیں ہے لہذا یہ مسلہ اب پاکٹ ڈرون نے حل کر دیا ہے۔



About the author

160