لوڈشیڈنگ اور اس کے ساتھ جڑی غریب کی مزدوری

Posted on at


ہمارے ملک میں ہزاروں مسائل ہیں۔ سب کے ہی ہوتے ییں۔ ہر ملک کے اپنے اپنے بہت سے مسائل ہیں۔ لیکن ہمارا جو سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ یہ ہے غربت اور اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے۔ ہمارے ملک میں بجلی کی کمی کیونکہ ہمارے ملک میں بجلی کی پیداوار میں بہت کمی ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری بجلی کی ضرورت پوری نہیں ہوتی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے دن میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ جس کا اثر یہ ہوتا ہےکہ ہمارے تمام تر روزگار کا دارومدار اسی بجلی پر ہوتا ہے۔ اگر ہمارے ملک میں بجلی ہی نہیں ہوگی تو ضروری ہے کہ ہمارے روزگار میں بھی اتنی ہی کمی آئے گی۔ اور غریب جس کا دارومدار ہی اپنی روزانہ کی آمدنی پر ہوتا ہےاگر اس کو وہی آمدنی ملنا بند ہوجائے یا اس میں کمی آجائے تو پھر اس کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوجائے گا اور ایسا ہو بھی رہاہے۔


ہمارے ملک میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی، اور اس کے بعد پھر ہمارے صنعتی اداروں کا بجلی کی کمی کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ ان صنعتی اداروں سے وابستہ ہزاروں گھروں کے چولھے بند ہوکر رہ گئے ہیں۔ کیونکہ جب وہ ادارہ ہی بند ہوجائے گا تو ظاہر سی بات ہے۔ وہاں کے ملازموں کو ان کی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور اس سے بڑھے گی ہماری بے روزگاری ۔ اور مہنگائی ویسے ہی ہمارے ملک میں سر توڑ کر بولتی ہے۔ اور اس مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے تو کم سے کم روزگار ہونا ہے۔ ایسے کتنے ہی گھر اجڑ کر رہ گئے ہیں۔


اس ایک بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے ۔ اگر کسی کا اپنا کاروبار ہے تو اس کیلئے بھی اس بجلی کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ جو کام وہ پہلے ایک دن میں کرتے ہیں۔ اب اسی کام کو تین دن سے زیادہ دن لگ جاتےہیں۔ کیونکہ ہر گھنٹے کے بعد تو بجلی کم ہوجاتی ہے۔ اگر کبھی زیادہ ہی غصّہ آجائے تو پھر یہ سارا دن دیکھنے کو نہیں ملتی ۔ تو پھر کاروبار بھی ٹھپ جاتا ہے۔ میری اپیل ہے کہ اس حکومت سے کسی مسئلے کو بعد میں دیکھیں ہمیں لمبی لمبی سڑکیں بعد میں چاہیں۔ ہمیں کسی بھی چیز کی ضرورت تب ہوگی جب ہمارے پاس کھانے کو موجود ہوگا تو براہ مہربانی اس عزاب سے جلدازجلد چٹھکارا دلایا جائے صرف عوام کو خوش رکھیں۔


 



About the author

160