پلانٹ کنگڈم

Posted on at


پلانٹ کنگڈم


اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں رنگ برنگ کے پودے لگائے ہیں۔ اس طرح اس دنیا میں بے شمار بہت سی قسم کے پودے پائے جاتے ہیں۔ ان میں کچھ پودے بڑے اور کچھ چھوٹےہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے۔ کہ اس دنیا میں کچھ پودے ایسے ہیں۔ کہ جو عام انکھ سے نظر نہیں آتے انہیں دیکھنے کے لئے بھی ہمیں مائیکرو سکوپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور ان پودوں کو ان کی خصوصیات اور ساخت کے لحاظ سے دو بڑے گروپس میں تقسیم کیا جاتاہے۔ ان پودوں میں ایک گروپ بغیر پھول دار پودوں کا ہے۔ یہ پودے ایسے پودے ہوتے ہیں۔ ان پودوں میں پھول نہیں بنتے ۔اس گروپ کے پودوں میں کوئی فنرز، موسز، فنجائی اور الجی وغیرہ شامل ہیں۔


پلانٹ کنگڈم کا الجی سادہ ترین گروپ ہے۔اس پودوں کا پانی قدرتی مسکن ہے۔ اور یہ پودے پانی میں تیرتے رہتےہیں۔ یاپھر یہ پتھروں سے زیادہ تر چمٹے ہوتے ہیں۔ اور الجی اپنی ساخت کے لحاظ سے مٹی سیلولر اور یونی سیلولر ہیں۔ اور یہ جو مٹی سیلولر الجی ہوتے ہیں۔ وہ ایک ہی قطار میں ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں جڑےہوتے ہیں۔ اور اس الجی کے پودے میں نیوکلیس اور دیگر ساختیں ہوتی ہیں۔ اور دوسرے سبز پودوں میں کلوروفل پایا جاتا ہے۔ اسی طرح اس میں بھی سبز پودوں کی طرح کلوروفل پایا جاتا ہے۔ اور اس وجہ سے یہ پودے فوٹو سینھتیزز کے ذریعے اپنی خوراک بناتے ہیں۔ اپنی اس خاصیت کی وجہ سے یہ پودے آٹو ٹرافس کہلاتے ہیں۔


اور یہ الجی کا پودا اپنی بناوٹ اور رنگت کے اعتبار سے مختلف قسم کے گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اور ان کے نام یہ ہیں۔ گرین الجی ، براؤن الجی، گولڈن الجی اور سرخ الجی وغیرہ شامل ہیں۔ فنجائی بھی بغیر پھول دار پودے میں سے ایک ہے۔ اور یہ فنجائی اپنی ساخت کے اعتبار سے بہت سی باریک دھاگے نما پر مشتمل ہے۔ یہ گروپ کی صورت میں ہوتی ہے۔ اور یہ فنجائی اپنی خوراک خود تیار نہیں کرسکتے اور اس وجہ سے ہیٹروٹرافس کہلاتے ہیں۔ فنجائی بے شمار اقسام میں پائی جاتی ہے۔



160