کتاب زندگی

Posted on at


کتاب زندگی کے اوراق برابر الٹ رہے ہیں ہر آنے والی صبح ایک نیا ورک الٹ دیتی ہے ۔یہ الٹے ہوئے ورک برابر الٹ رہے ہیں اور باقی ماندہ ورق برابر کم ہو رہے ہیں۔ایک دن وہ ہوگا جب آپ اپنی زندگی کا آخری ورق الٹ رہے ہونگے۔ جونہی آپ کی آنکھیں بند ہوں گی یہ کتاب بھی بند ہو جائے گی اور آپکی تصنیف بند ہو جائیگی۔

کبھی آپ نے غور کیا ہے اس کتاب زندگی میں آپ کیا درج کررہے ہیں؟روزانہ کیا کچھ لکھ کر اس ورک الٹ دیتے ہیں؟اپ کو شعور ہو نہ ہو آپ کی کتاب تیار ہورہی ہے۔اور آپ اسکی ترتیب وتکمیل میں اپنی ساری کا وشوں کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔اس میں آپ وہ سب کچھ لکھ رہے ہیں جو آپ سوچتے ہیں،دیکھتےہیں،سنتے ہیں،سناتے ہیں اور چاہتے ہیں اور کرتے ہیں،اور کراتے ہیں۔اس میں صرف وہی نوٹ ہورہا ہے جو آپ نوٹ کر رہے ہیں کسی دوسرے کو ہرگزاختیار نہیں ہے کہ ایک شوشہ بھی کم کر سکے۔اس کے مصنف تنہا آپ ہیں۔صرف آپ ہی اسے مرتب کررہے ہیں۔ذرا آنکھیں بند کرکے سوچیں۔۔۔۔۔۔۔

کل یہی کتاب آپ کے ہاتھ میں ہوگی۔

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آپ کسی ہاتھ میں کتاب لینے کی تیاری کر رہے ہیں؟دائیں ہاتھ میں وہی کتاب دی جائے گی جورب کی نظرمیں دائیں ہاتھ کے لائق ہو گی۔اور بائیں میں رب کے نزدیک باہیںٔ ہاتھ کےقابل کتاب دی جا ئے گی۔



About the author

160