(موسم کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے۔ (حصہ اول

Posted on at


بدلتے موسم کھانے، پینے یعنی غذائی عادات پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، قدرتی طور پر سرد دنوں میں گرم تاثیر والی غذائیں لبھاتی ہیں اور گرم دنوں میں دل ٹھنڈا کھانے کے لیے مچلتا ہے کیونکہ ہمارے جسم اور ان کی اندرونی مشینری کے لیے قدرت نے یہی نظام بنایا ہے کہ ہم ہر موسم کے ساتھ خود کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اب موسم ہے گرمی کا تو لہٰزا ذرا احتیاط سے کام لیں ایسا کچھ نہ کھائیں جو معدہ اور جگر کے مسائل پیدا کرے۔

معدہ میں اگر گرمی آ جائے تو الٹی، دست،  اور قے ہونے لگتی ہے ذیل میں میں کچھ احتیاطی تدابیر دی جا رہی ہیں جو گرمی کے موسم میں غذائی عادات کنٹرول میں کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

  • کم سے کم آٹھ اور ذیادہ سے ذیادہ دس گلاس پانی پئیں۔
  • پانی میں ستو یا لیمو ملا کر پئیں تاکہ جسم میں گرمی نہ ہونے پائے اور منرلز کی مناسبت مقدار جسم کو ملتی رہے۔
  • موسمی پھل اور سبزیاں کچی اور پکی ہوئی حالت میں استعمال کریں۔
  • کسی بھی ٹن پیک پھل سبزی یا دیگر غذاؤں کے استعمال سے گریز کریں، یہ فوڈ پوائزن کا سبب بن سکتی ہیں۔
  • دن میں کسی بھی وقت ایک مرتبہ دہی ضرور کھائیں۔
  • جس قدر ممکن ہو اپنی غذا کو سادہ رکھیں تیل والے اچار کی جگہ سرکہ میں تیار کئے گئے اچار استعمال کریں۔
  • سلاد وافر مقدار میں کھائیں۔
  • ملک شیک یا کچے پھل دن میں دو سے تین مرتبہ کھائیں۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160