اُجالا

Posted on at


اُجالا سے مراد روشنی کے ہیں ہر رات کے بعد سویرا ہوتا ہے لیکن اس ملک میں معلوم نہیں کب خوشگوار صبح  ہو گی  کوئی تو ایسا مسیحا آئے گا جو اس ملک کے سسٹم کو تبدیل کرے گا ہمارے ملک کی بد قسمتی ہے سیاست دان عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہو تو جاتے ہیں لییکن اسمبلی میں جا کر عوام کی چیخیں نکال دِیں ہیں سب سے ذیادہ اثر عام آدمی پر ہوتا ہے اس لیے کہ جس آدمی کی آمدنی روزینہ کی 400 روپے ہے وہ کیسے اپنے گھر کا خرچہ چلائے گا بے روزگاری عام ہے۔




 غربت کے اندھیرے کیسے دور ہوں گے ہر شخص پریشان ہے اب کیا ہو گا کیا اس ملک کا سسٹم ایسے ہی چلتا رہے گا لوڈ شیڈنگ سے ہر آدمی پریشان ہے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اس کے علاوہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے اس طرح لوگ چوریاں ڈاکے نہیں ماریں گے تو کیا کریں گے کراچی کے حالات سب کے سامنے ہیں وہاں ہر روز قتل کا بازار گرم ہوتا ہے ٹارگٹ کلنگ عام ہے روز بے گناہ لوگ مر رہے ہیں کیا یہ ملک اس لیے حاصل کیا ہے کہ یہاں مہنگائی،لوٹ مار اور دہشت گردی عام ہو سی سی این جی گیس کی بندش سے۔




 بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی میں بھی۔ سی این جی،پیٹرول کی نسبت سستی ملتی ہے جس سے رکشا ٹیکسی چلانے والوں کی روزی آچھی چلتی تھی مگر اب اس کی بندش کی وجہ سے عوام کو پریشانی ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ نے گھروں کے چولھے ٹھنڈے کر دیے ہیں بچے سکول جاتے ہین ناشتہ کیے بغیر بچے کیا پڑھیں گے اللہ سے دعا کرتے ہیں اس ملک میں امن سکون قائم ہو اور عوام چین کی زندگی بسر کریں اور غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہو کبھی تو اُجالا ہو گا۔





About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160