(موسم کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے۔ (حصہ دوم

Posted on at


  • گوشت کے انتخاب میں سفید گوشت کو ترجیح دیں۔
  • ایک دن پرانا (باسی) کھانا نہ کھائیں۔
  • مائکروویو اوون میں ایک بار گرم کیا ہو کھانا دوبارہ گرم کر کے استعمال نہ کریں۔
  • ناشتے میں تازہ پھلوں کے رس، پھل یا دودھ اور سیریلز شامل کریں۔
  • تیل اور مصالحوں میں سبزیاں کھانے سے بہتر ہے کہ انہیں بوائل کر کے یا بھاپ میں پکا کر کھائیں۔
  • سونے سے دو گھنٹے پہلے کھانا کھا لیں۔
  • اس موسم میں جسم میں اکثر نمکیات کا تناسب ڈسٹرب ہو جاتا ہے لہٰزا نمک شکر کا محلول پانی میں ملا کر وافر استعمال کریں۔
  • فاسٹ فوڈ آئیٹمز سے بچیں۔
  • ہلکی پلکی ورزش کریں۔
  • کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے ایک گلاس پانی پئیں تاکہ جسم میں کھانے کے لئے جگہ بن جائے۔
  • گرمی کے موسم میں کھانے پینے کے اوقات کار پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ ان دنوں کھانا تیزی سے ہضم ہوتا ہے اور اگر کھانا چبھا کر نہیں کھایا گیا تو فوڈ پوائزن کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

اس موسم کی مدت ہمارے یہاں بقیہ موسموں سے طویل ہوتی ہے اسی موسم میں پیٹ، جگر، معدہ اور جلد کی بیماری لاحق ہوتی ہیں۔ ان سے بچنے کا آسان حل غذائی عادات میں ردوبدل ہے ، خاص طور پر دن کے اوقات میں ہلکا کھانا کھائیں اور ساری غذا پر فوکس کریں۔ سادی غذا کے زمرے میں دالیں، پھلیاں، بیج والے پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔ اس موسم کا تقاضہ یہی ہے کہ جس قدر ممکن ہو اپنی خوراک کو سادہ رکھا جائے۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160