سگریٹ نوشی کا ایک اور نقصان

Posted on at


تمباکو نوشی ہمیشہ سے ہی امراض کی جڑ سمجھی جاتی رہی ہے جس سے مختلف نوعیت کے سرطان جنم لیتے ہیں مگر اب سگریٹ نوشی کا ایک ایسا مضر پہلو بھی سامنے آیا ہے جسے جننے کے بعد مرد حضرات خاص طور پر سگریٹ نوشی کی عادت سے تائب ہو جائیں گے۔ محققین نے پتہ لگایا ہے کہ سگریٹ نوشی چونکہ خون کی رگوں اور شریانوں کو بری طرح نقصان پہنچاتی ہے لہذا اس کے باعث مردوں کی جنسی صلاحیت محض اس وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے کہ ان کے " مخصوصعضو " کی ایستاد گی میں فرق پیدا ہو جاتا ہے، یہاں تک کی سگریٹ نوشی طرک کر دینے والوں میں بھی کامیاب اور اطمینان بخش طور پر ایسیادگی کا عمل نہ ہونا بڑی خاموشی کے ساتھ سگنل دینے لگتا ہے کہ خون کی شریانوں میں کہیں نہ کہیں کوئی گڑ بڑ موجود ہے جن کا علاج ضروری ہے ۔

اس حوالے سے تحقیق کرنے والے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ” سگریٹ اور ایسیادگی کا عمل کامیابی اور اطمینان بخش طور پر نہ ہونے میں گہرے رابط موجود ہیں اور سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں سگریٹ پینے والے افراد پچاس فیصدی زائد خطرات میں مبتلا رہتے ہیں کہ انہیں ایسیادگی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنہ پڑے تا ہم تمباکو نوشی میں اس میکنزم کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا جس کے نتیجے میں ایسیادگی کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔

مشاہدہ کرنے والوں کے مطابق " خون کا رگوں میں بہاؤ اور نائٹرک آکسائیڈ کی فعالیت اس کا سبب ہو سکتی ہے جو کہ ایسیادگی کے لئے ایک لازمی امر ہے ۔ اسے اس طرح بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ رگوں میں سختی پیدا کرنے والے عمل کو نقصان پچہنے کی صورت میں بھی ایسے حالات سامنے ہیں ۔

ماہرین کا موقف ہے کہ " ہم نے جو شواہد منظر عام پر لانے کی کوشش کی ہے ان کے تناظر میں سگریٹ نوشی رگوں اور شریانوں کے امراض کا باعث ہوتی ہے جس سے ایسیادگی کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے ، اگر سگریٹ پینے والے طبی سطح پر رگوں یا شریانوں کی کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں تو انہیں بے فکری کی چنداں ضرورت نہیں کیونکہ بھرپور مکمل اور کامیابی سے ایسیادگی نہ ہونے کا واضح مطلب ہے کہ آپ بڑی خاموشی سے شریانوں کی کسی بیماری سے قریب ہو رہے ہیں "

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160