آداب قرآن کریم

Posted on at


 

قرآن کریم مسلمانوں کے لیے کامل ہدایت اور آخری آسمانی کتاب ہے جو تمام انسانیت کے لیے قیامت تک رہنمائی کرنے والی ہے یہ ایسی کتاب ہے جس نے پہلی تمام آسمانی کتابوں کو منسوخ کردیا ہے ہر مسلمان کےلیے آسمانی کتب پر ایمان لانا ضروری ہے لیکن قرآن کریم پر ایمان کے ساتھ ساتھ اس کے حقوق کی ادائیگی بھی لازمی ہے

قرآن کریم کلام الہی ہے اس میں اہل ایمان کی یہ صٖفت بیان ہوئی ہے(اور ایمان والے اللہ سے شدید تر محبت کرتے ہیں) چنانچہ یہ محبت اللہ کے کلام سے بھی ہونی چاہیے اور اس کلام الہی کی ہیبت کا ذکر قرآن یون کرتا ہے (اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے پھٹ جاتا اور یہ باتیں ہم لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں تا کہ وہ فکر کریں )

اس کتاب کے ساتھ ادب اور محبت کا تقاضا یہ ہے کہ اسے صرف پاک لوگ ہی چھوسکتے ہیں یعنی اس کتاب ہدایت کو کلام الہی سمجھتے ہوئے اسکا ادب و احترام کیا جائے اس سے والہانہ محبت کا تعلق استوار کیا جائے اور کوئی ایسا عمل نہ کیا جائےجو اسکے ادب وٓحترام کا منافی ہو

قرآن کریم کا حق یہ بھی ہے کہ اس کی تلاوت کی جائے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے( بے شک ! وہ لوگ جو قرآن کی تلاوت کرتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں اور جوہم نے دیا اس میں پوشیدہ اور اعلانیہ خرچ کرتے ہیں وہ اسی تجارت کے امیدوار ہے جس میں خسارہ نہیں)

قرآن کریم کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اسے سنا جائے اس کا سننا لازم اور واجب قرار دیا گیا ہے  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160