امام بخاری کا تعارف - حصّہ اول

Posted on at


امام بخاری کا تعارف - حصّہ اول



جیسا کہ ہم سب اور ساری دنیا کے مسلمان اس بات سے بخوبی واقف ہیں اور باہم اتفاق بھی کرتے ہیں کہ جو الله رب العالمین کی کتاب ، جس کا نام قرآن مجید ہے سب سے زیادہ شہرت ، عزت اور مقبولیت کے قابل ہے اور اس کی مقبولیت کے  بارے میں کسی بھی مسلمان کے دل میں کوئی بھی ذرا بھر بھی  شک نہیں ہے . اگر کوئی کتاب ہے جس کے حصّے میں  قرآن مجید کے بعد بہت زیادہ شہرت اور مقبولیت نصیب میں آئی تو اس کتاب کو  صحیح بخاری کے نام سے سارا عالم جانتا  ہے . جیسا کہ کتاب کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس کے مصنف کا نام امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) ہے اور بلاشبہ آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کا مقام اور شمار تمام امّت مسلمہ کے بہت عظیم اور اکابر محدثین میں کیا جاتا ہے


 


یہاں پہ میں آپ کو امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کے نام و نسب کے متعلق کچھ دلچسپ معلومات فراہم کرنا چاھوں گا جو درج ذیل ہیں


 


١ ) امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کا اصل نام محمد ہے  جبکہ آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کی کنیت عبد الله ہے . آپ َ( رحمتہ الله علیہ ) کو امّت مسلمہ شیخ المحدثین اور امام المحدثین کے القابات کے ساتھ آپ کو یاد کرتی ہے . آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کا نسب کچھ یوں ہے


محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن المغیرہ بن بردزبہ


بعض اس نام کو بذدزبہ بھی کہتے ہیں اور اس کو ایسے لکھا بھی ہے . یہ لفظ بخاری زبان سے نکلا ہے اور اسکا مطلب اگر ہم جاننا چاہتے ہیں تو ، اسکا معنی کسان ہے  


 


٢ ) آپ ( رحمتہ الله علیہ ) جد امجد کا اگر کچھ تذکرہ کیا جاۓ تو انکشاف ھوتا ہے کہ آپ کے پردادا مغیرہ بن بردزبہ ، مذہب کے لحاظ سے مجوسی تھے پھر الله سبحانہ وتعالیٰ کی توفیق کے بدولت انہوں نے امیر بخارا ، ایمان جعفی  نامی ایک شخص کے ہاتھ پر اسلام کو بطور دین اپنی زندگی کے لئے دل سے قبول کیا تھا ، اسی نسبت سے وہ جعفی مشہور ہوۓ تھے


 


٣ ) اب آپ یقیناّ سمجھ گئے ھوں گے کہ امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کو جعفی بھی کیوں کہا جاتا ہے . اس زمانے میں ایک رواج ھوا کرتا تھا اور وہ یہ تھا جو بھی منکر اسلام ، جب اسلام کی سعادت سے الله تعالیٰ کے حکم سے اسلام سے فیضیاب ہونے لگتا تھا تو جو شخص اس کو کلمہ پڑھانے لگتا تھا، وہ نو مسلم اسی شخص کے قبیلے سے منسوب کر دیا جاتا تھا



٤ ) اب کچھ تھوڑا سا تذکرہ حضرت امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کے والد محترم کا ھو جاۓ . آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کے والد نہایت ہی  نیک ، صالح بزرگ ہونے ک ساتھ ساتھ ایک عظیم محدث بھی تھے اور ان کا رتبہ و شمار طبقہ رابعہ میں ھوتا ہے . بلاشبہ آپ بڑے ہی مستجاب الدعوات قسم کے انسان تھے اور اکثر بار بار یہ دعا مانگا کرتے تھے


اے الله رب العالمین ، میری تمام کی تمام دعاؤں کو


صرف دنیا میں ہی نہ قبول کر لینا ، بلکہ کچھ کو


آخرت کے ذخیرے کے لئے بھی  بچا کر تو رکھ لینا  


 


امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کے والد ماجد کو الله تعالیٰ کی ذات نے بہت مال و دولت کے ساتھ نوازا تھا ، آپ بہت خوشحال تھے مگر کیا مجال کہ ایک پیسہ بھی حرام کا ھو یا مشتبہ ھو


------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- 


مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو امام بخاری کے بارے میں  یہ بنیادی معلومات پسند آئے گی . مزید کچھ تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کے لئے اگلے آنے والے بلاگز میں تذکرہ کروں گا انشاءاللہ


 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ  حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post


 


بلاگ پڑھنے کے بعد بز بٹن کو ضرور کلک کیجئے گا


 


شکریہ ......الله حافظ


 


بلاگ رائیٹر     


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم اینکس      



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160