نظموں کا انبار - حصّہ اول

Posted on at


پاکستان


آج اپنے پیارے ملک پاکستان کے بارے میں یہ ناچیز کچھ اشعار عرض کرنا چاہتا ہے . بلاشبہ یہ ملک اس قدر بڑی نعمت ہے کہ جس کا تصور شاید وہ شخص کبھی نہ کر پاۓ جس نے غلامی کی زندگی نہ بسر کی ھو


 


پاکستان وطن ہے اپنا


خوشبو بھرا چمن ہے اپنا


 


چپہ چپہ اس کا حسیں ہے


لدی پھلوں پھولوں سے زمیں ہے


 


اگتی ہے ہر قسم کی فصلیں


پاکستان کی پاک زمیں میں


 


رنگ برنگے موسم آئیں


اپنا اپنا رنگ جمائیں


 


گرمی اور برسات کا موسم


پھولوں کی بارات کا موسم


 


سردی میں کھانے کو ملتے


کشمش  ، بادام اور چلغوزے


 


ندی ، نالے ، دریا ، نہریں


دلکش ہیں پانی کی لہریں


 


پاکستان اسلام کا داعی


خالق کے پیغام کا داعی


 


یا الله تعالیٰ ، صدقہ پاک نبی کا


کرنا نہ محتاج کسی کا


 


حج بیت الله شریف



دنیا میں جتنے بھی مسلمان بستے ہیں ، چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ رہتے ھوں . ان سب کی زندگی میں ایک خواہش لازمی ھوتی ہے کہ وہ ایک اپنے مالک و ملک کے گھر کی زیارت کر لے . الله سبحانہ وتعالیٰ ھم سب کی اس دل کی آرزو کو پورا فرماۓ آمین


 


صاحب ثروت کو لازم زندگی میں ایک بار


حاجیوں کی فہرست میں اس کا بھی ھو جاۓ شمار


 


حج کعبے کا ، زیارت روضہٴ اطہر کی ہے


کس قدر ان پر عنایت خالق اکبر کی ہے


 


مال و زر میں جن کو حق نے ایک بڑا حصّہ دیا


اس عنایت کا ہے یہ ان کی طرف سے شکریہ


 


ہیں بڑے خوش بخت جن کو یہ شرف حاصل ھوا


زیست میں پروانہ حج و زیارت مل گیا


 


حج ہے الله تعالیٰ کے دربار میں اک حاضری


اور زیارت ہے نشانی الفت سرکار دو عالم کی


 


ہاں مگر آداب کوہ حج و زیارت کے بھی ہیں


لازمے بہر مسلماں اس عبادت کے بھی ہیں


 


سب سے پہلے تو گناھوں سے وہاں توبہ کرو


پھر وہاں پچھلے گناھوں کی بھی بخشش مانگ لو


 


آ کے واپس عہد پر اپنے سدا قائم رھو


یعنی آئندہ بھی تم سارے گناھوں سے بچو


 


ریاکاری



ریاکاری کو اسلام نے سخت ناپسند کیا ہے . اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ھم ریاکاری یا دکھاوے کی غرض سے کوئی کام کرتے ہیں تو ہماری نیت الله رب العالمین کی رضا مندی اور خوشنودی کی بجاۓ کسی اور انسان کی خوشنودی بن جاتی ہے . اس طرح انسان شرک میں مبتلا ھو جاتا ہے ، شرک وہ گناہ ہے جو کسی بھی طرح حق تعالیٰ کو برداشت نہیں


 


جو کوئی بھی کرتا ہے دکھاوے کا کوئی کام


پڑتا ہے اس جہاں میں ریاکار اس کا نام


 


گو جذبہء خلوص سے خالی ہے اس کا کام


وہ بس چاہتا ہے کہ لوگ کریں اس کا احترام


 


حاجی کوئی ، تو کوئی نمازی کہے اسے


میدان جنگ کا کوئی غازی کہے اسے


 


اچھا نہیں کہ یہ تو دھوکہ ہے دہی تمام


جس کے لئے وہ کرتا ہے یہ سارا اہتمام


 


نیت اگر ھو نیک ، دکھاوا برا نہیں


ترغیب کے لئے اسے کرنا برا بھی نہیں


 


ہر کام کا ثواب تو نیت کے ساتھ ہے


قول نبی ہے اور حقیقت کی بات ہے


 


اے امّت مسلمہ ، جہاں میں ریاکار مت بنو


اس فعل کی وجہ سے گناہگار مت بنو


 


مد نظر تمھارے ھو خوشنودی خدا


دھوکے کا اس میں ھو نہ دکھاوے کا شائبہ


 


شرک



شرک کو اسلام نے بہت بڑا گناہ اور ظلم قرار دیا ہے . حدیث شریف سے یہ بات ہمارے علم میں آتی ہے کہ شرک کے علاوہ سب گناہ الله تعالیٰ معاف فرما سکتا ہے ، مگر شرک ایسا گناہ ہے کہ جس کی سزا جہنم ہی ہے کیونکہ تمام کائنات کے رب کو یہ بات گوارہ نہیں کہ وہ اپنے بندے کو اس  کے علاوہ کسی اور کے آگے ہاتھ پھیلاۓ


 


رب واحد کو تم خدا مانو


اس کا ہمسفر کسی کو مت جانو


 


سب کی حاجت روا اسی کی ذات


لائق ہر ثنا اسی کی ذات


 


وہ ہے خالق سبھی جہانوں کا


اور مالک سبھی جہانوں کا


 


ہے وھی لا شریک و بے ہمتا


ہے بیشک وھی اپنی ذات میں یکتا


 


اے امّت مسلم ، شرک ہے گناہ عظیم


ہے یہ قرآن پاک کی تعلیم


 


ہے اگرچہ خدا رحیم و غفور


شرک اس کو مگر ہے نا منظور


 


میرے پیارے نبی کا ہے فرمان


ضائع ھوتا ہے شرک سے ایمان


 


شرک سے اے رب العالمین ، بچا لے ھم سب کو


راہ توحید پر چلا ہم سب کو


 


========================================================================================================== 




میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے




http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post




 
بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا




 


شکریہ ......الله حافظ




بلاگ رائیٹر    


 


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


 


فلم انیکس    




 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160