ناخن کترناایک بری عادت

Posted on at


             

بہت سے لوگوں میں دانتوں سے نا خن کاٹنے کی عادت پائی جاتی ھے۔ دانتوں سے ناخن کترنے کی کئی وجوہات ھو سکتی ہیں مثلاً ذہنی دباؤ، بوریت یا بہت زیادہ پریشانی میں لوگ ایسا کرتے ہیں اس طرح کرنے سے شاید انہیں سکون میسر آتا ھے۔ فارغ وقت میں بھی اکثر لوگ ناخن کترنے لگتے ہیں ظاہر ھے یہ کوئی اچھی عادت تو نہیں ھے اس لئے ہر کوئی اسے نا پسند کرتا ھے۔ اور یہ ایک ایسی عادت ھے جسے بچے بھی اپنے بڑوں کودیکھ کر سیکھ جاتے ہیں۔

بعض لوگوں کو ناخن کترتے وقت خود بھی احساس نہیں ہوتا کے وہ کیا کررھے ہیں۔ کبھی ارادی اور کبھی غیر ارادی طور پر مثلاً ٹی وی دیکھتے ھوئے، فون پر بات کرتے ھوئے یا پھر پڑھائی کے دوران بغیر سوچے سمجھے یہ حرکت ھو جاتی ھے۔

بعض لوگ بڑھے ھوئے ناخنوں کو نیل کٹر سے تراشنے کی بجا ئے دانتوں سے کتر لیتے ہیں اس سے نہ صرف ناخنوں کی شیپ خراب ھوتی ھے بلکہ ناخنوں میں انفیکشن بھی ھو جاتا ھے جوکہ سخت تکلیف کا باعث بنتا ھے۔

نقصانات۔                                                          

اس عادت کی وجہ سے آپ کی شخصیت پر برا اثر پڑتا ھے اور آپکے ہاتھ بدنما دکھائی دیتے ہیں۔ ویسے تو ھر عمر کے لوگوں میں یہ عادت پائی جاتی ھے لیکن عام طور پر د س سے اٹھارہ سال کے بچوں میں ناخن کترنے کی عادت زیادہ ھوتی ھے لیکن اس سے بڑی عمر کے جوانوں میں بھی بعض اوقات یہ عادت دیکھنے میں آئی ھے۔ بعض لوگوں میں تیس سال کی عمر تک پہنچ کریہ عادت ختم ھو جاتی ھے۔

دانتوں سے ناخن کترنے سے انگلیوں کی نوک میں درد ھونے لگتا ھے انگلیاں سوج کر سرخ ھو جاتی ہیں۔ انگلیوں کے آس پاس ک حصے میں انفیکشن ھو جاتا ھے اور اس سے منہ میں بھی انفیکشن ھو سکتا ھے۔

                                                                                      

اس عادت سے نجات۔                                            

اپنے ناخنوں کو بڑھنے نہ دیں جب بڑھنے لگیں تو فوراًنیل کٹر سے کاٹ لیں۔

جب آپ ٹینشن میں ھوں تو خود کو کسی کام میں مصروف کر لیں اس سے آ پ ناخن کترنے سے بچ سکیں گے۔

ناخن کترنے سے نجات کے لئے اپنی غذا پر بھی توجہ دیں۔ جسم میں کیلشیم اور میگنیشم کی کمی سے بھی لوگ اس بری عادت کا شکار ھوتے ہیں۔



About the author

160