اپنے دل کو جوان رکھیں -حصّہ اول

Posted on at


دھک دھک ....یہی وہ آواز ہے جو انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے .جسے ہی یہ آواز رکے انسان بھی پیوند خاک ہو جاتا ہے .انسانی جسم میں دل کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ،دل اور دماغ دو ایسے عضو ہیں جن پر پورے انسانی جسم کا انحصار ہے.دل صحت مند رہے تو جسم تندرست رہتا ہے اور دماغ صحت مند رہے تو روح .اس لئے ہر زی روح کا فرض ہے کہ وہ اپنے دل کی خوب اچھی طرح حفاظت کرے.درج ذیل میں دل کی حفاظت کرنے والے ایسے نسخے پیش کیے جا رہے ہیں جو کہ ماہرین کی صد ہا سال کی محنت کا نچوڑ ہیں .ان پر عمل کر کہ آپ اپنے دل کو ہمیشہ جوان رکھ سکتے ہیں اور اتنی طویل عمر تو پا سکتے ہیں کہ پاکستان کو نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کے شکنجے سے آزاد اور ترقی کرتا ہوا دیکھ سکیں 

 

١.سگریٹ کے دھویں سے اجتناب

امریکی ڈاکٹرز کے مطابق کہ جو خواتین و حضرات ہفتے میں ٣ بار تقریبا ٣٠ منٹ تک سگریٹ کے دھویں کی زد میں رهتے ہیں ان میں امراض قلب کا خدشہ عام لوگوں کی نسبت ٢٦ فی صد  زیادہ ہوتا ہے.اس لئے سگریٹ کے دھویں والے ماحول میں بیٹھنے سے زیادہ سے زیادہ اجتناب کرنا چاھیے

٢.سرخ گوشت کا استعمال

سرخ گوشت کا استعمال ایک حد میں رہ کر دل کے لئے مفید ہے .اسکی وجہ یہ ہے کے سرخ گوشت دل کی نظام کو تقویت پہنچانے والے معدن یلینیم اپنے اندر رکھتا ہے  .اس کے علاوہ اس میں حیاتین پایا جاتا ہے جو انسانی جسم میں ہومو لینتیں کی سطح کو کم رکھتا ہے .اضافہ یہ کہ سرخ گوشت کی ٥٠ فی صد چکنائی قلب دوست اور دل کے لئے مفید ہے 

٣.ڈراونی فلم دیکھیں

ماہرین کہتے ہیں کے جو چیز بھی دل کی دھڑکن میں اضافہ کر دے وہ اس کو طاقت ور بناتی ہے . جسے ڈراونی فلم دیکھنا ،کرکٹ کھیلنا یا عشق میں متبلا ہو جانا یہ سب عوامل دل کی دھڑکن کو از سر نو شروع کرنے کے برابر ہیں جو قلب کی کارکردگی کو بہتر کرتے ہیں 

٤.گرد و غبار میں ورزش سے اجتناب

گرد و غبار اور مٹتی سے آلودہ ماحول میں ورزش کرنے سے خون میں آکسیجن کم ہو جاتی ہے .اس وجہ سے دل کی نالیوں میں خون کے لوتھڑے بن نے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے ہے لہذا آلودہ ماحول میں ورزش کرنے سے بچیں 

٥.پیراکی

برطانوی ماہرین کے مطابق جو افراد سخت جسمانی مشقت جسے تیراکی یا پہاڑ پر چڑنے کے عمل سے محض ٥٠ حرارے بھی جلائیں ان میں امراض قلب سے مرنے کا خطرہ ٦٢ فی صد کم ہوتا ہے .مگر ہلکی ورزش جیسے چلنے سے یہ فائدہ آپکو حاصل نہیں ہوتا 

٦.کولیسٹرول بمقابلہ چکنائی

آسٹریلیا کے ماہرین نے ایک تجربے کے دوران ١٧ خواتین و حضرات کو ٣ ماہ تک گری دار میوے کھلاۓ جب چوتھے ماہ ان کا تجزیہ کیا گیا تو ان میں کولیسٹرول ٣ تا ٥ فی صد کم پایا گیا.اس کی وجہ یہ ہے کہ گری دار میوے مونو ان سچوراٹڈ چکنائی کی کثیر مقدار پیدا کرتے ہیں 

 

 

٧.سائیکل چلائیں پریشانی بھگائیں

یہ بات طبی سائنس سے ثابت ہے کہ جو انسان ڈپریشن کا شکار ہوں وو دوسروں کی نسبت جلدی قلب کے امراض کا شکار ہو جاتے ہیں .زیادہ تر لوگ ادویہ کی مدد سے ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر جدید سائنس نے یہ دریافت کیا ہے کے کوئی بھی ورزش جسے سائیکل چلانا یا بیڈ منٹن کھیلنا ڈپریشن کو کم کرتا ہے 

٨. اسپرین کا استعمال

ڈاکٹرز کے مطابق اسپرین امراض قلب کو دور کرنے میں مفید ہے اسکی وجہ یہ ہے کے یہ خون کا دباؤ کم کرتی ہے .تجربات سے پتہ چلا ہے کہ جو افراد باقائدگی سے یہ دوا کھائیں ان کا دل صحت مند رہتا ہے .رات کو سونے سے قبل اسپرین کا استعمال دل کو تندرست و توانا رکھتا ہے 

٩. کرین بیری رس کا استعمال

ایک تجربے کے دوران فربہ مرد و خواتین کو کرین بیری کا رس پلایا گیا اور ان میں کولیسٹرول ١٠ فی صد تک ختم ہو گیا .اتنی کمی سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات 40 فی صد تک کم ہو جاتے ہیں 

١٠. صبح کا ناشتہ روزانہ

جدید تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح ناشتہ کریں ان کا وژن نہیں بھڑتا .اور ان میں انسولین مزاحمت بھی پیدا نہیں ہوتی .یہ دو خرابیاں دل کی بیماریوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتی ہیں .اس لئے صبح کے ناشتے کو اپنی زندگی کا جزو لازم بنا لیں 

١١. ٢٠ منٹ مراقبہ روزانہ

دل کے امراض میں متبلا افراد کو چاہئے کہ روزانہ صرف ٢٠ منٹ مراقبہ کے لئے ضرور نکالیں .یہ عمل بے چینی اور گھبراہٹ سے نجات دلاتا ہے اور انسان کی ذہنی حالت کو پرسکون کر دیتا ہے .قلب کے ماہرین کے مطابق جو دل کے مریض افراد ڈپریشن کا شکار بھی ہوں وہ جلدی موت سے ہمکنار ہو جاتے ہیں



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160