موٹاپا

Posted on at



موٹاپا ایک اہم ترین جسمانی مسئلہ ہے ۔اس مسئلے سے صرف ترقی پذیر ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی بری طرح متاثر ہیں۔ بھاری بھر کم جسمامت سماجی ز ندگی میں بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے۔ بہت سی بیماریوں کو جنم دیتی ہیں اور انسان مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور باز اوقات تو ایسی خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے جس سے اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا کی چھ ملین آبادی میں ہر چھ میں سے ایک فرد موٹا پے کا شکار ہے اس بنا پر عالمی ادارصحت نے مٹاپے کو اکیسویں صدی کے سب سے بڑے چلنجوں میں سے ایک قرار دیا ہے ماہرین اس بارے میں عوام الناس کو مسلسل خبر دار کر رہے ہیں کہ موٹاپا اپنے ساتھ ہول ناک بیماریاں لاتا ہے۔ 


موٹاپا کیا ہے؟ اس کی وجویات کیا ہیں اور اسکے بچاؤ کی تدابیر کیا کیا ہیں۔ ائیے اس پرایک نظر ڈالتے ہیں 


 



موٹاپا کیا ہے؟ 
ایک عام آدمی کے نزدیک موٹا پ کا مطلب جسم میں چربی کا حد سے زیادہ ہو جانا ہوتا ہے۔ اس کا شکار مرد اور عورت دونوں ہیں لیکن ایک سروے کے مطابق عورتوں کی تعداد مردوں سے دوگنی ہے۔
موٹاپے کی وجویات؟ 
مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں میں ہونے والی تحقیق کے دوران معلوم ہو ا کہ موٹاپے کا تعلق انسانی جینز سے ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے دوران یہ بات بھی معلوم ہو ی کے انسانی جسم میں دو طرح کی چکنا ئیاں ہوتی ہے جن کا تعلق جنیز سے ہے۔ اس کی ایک اور بڑی وجہ آج کا مشنی دور بھی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے مشقت کرنا چھوڑ دی ہے اور پیدل چلنے اور ورزش سے دور ہو گئے ہیں اور زیادہ کام مشینوں پر کرتے ہیں۔ 


بچاو کے طریقے۔ 


ہمیں ایسا طرز زندگی اپنا نا چاہیے جس میں ہم موٹاپے سے بچ سکیں۔ اپنی خوارک میں 20سے تیس فیصد کمی لائیں۔ صبح کی سیر کو اپنی زندگی میں شامل کریں۔ کھانا پیٹ بھر کر نہ کھائیں۔ زیادہ گھی والی او ر مرغن غذاوں سے پرہیز کریں۔ گوشت کا استعمال کم کریں اور سبزی اور دالیں زیادہ کھائیں تازہ پھلوں کا استعمال بڑھا دیں اور بازاری کھانوں سے پر ہیز کریں اور ورزش کو اپنی زندگی میں شامل کریں۔ ان باتوں پر عمل کر کے ہم ایک خوشگوار اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ 



About the author

STariq

Like to write on social issues

Subscribe 0
160