دنیا کے ١٠ تیز رفتار ریل نیٹ ورکس - حصّہ دوئم

Posted on at


٦.اطالوی ریلوے کا نظام

یورپ کی تیز رفتار ریل ٹیکنالوجی میں اٹلی بھی کسی سے پیچھے نہیں بلکہ اس کا شمار تو تیز رفتار ریل کے نظام کے بانیوں میں کیا جا سکتا ہے .اٹلی کی پہلی تیز رفتار ٹرین ١٩٧٧ میں تب اخباروں کی سرخیوں کی زینت بنی جب روم سے ستا ڈیلہاہو تک تقریبا ٨٦ میل کے فاصلے کے لئے سروس کا آغاز ہوا .اس وقت اس ریلوے لائن پر ٹرین کی رفتار ١٦٠ میل یعنی تقریبا ٢٥٧ کلو میٹر فی گھنٹہ تھی .اس کے بعد سے اٹلی کے ریلوے کے نظام کو مسلسل ترقی دی جا رہی ہے .اب تو تیز رفتار ریلوے لائن نے شمالی حصّہ سے ٹورنٹو اور وینس جسے شہروں کو آپس میں جوڑ دیا ہے .اٹلی کی بنی ہوئی ٹرین جس کا نام فریسیا روسا ہے ٢٢٥ میل کی رفتار سے چلتی ہے .یہاں یہ اس امر کا تذکرہ بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ اٹلی کی حکومت کو ملک کے شمالی علاقہ وادی سوسا کے مقام پر ایک ریلوے سرنگ کی تعمیر کے سلسلے میں مقامی افراد کی زبردست مزاحمت کا سامنا ہے .یہاں احتجاج کرتے ہوۓ پولیس کے ساتھ  تصادم ہونے کی وجہ سے ٢٠٠ کے قریب افراد زخمی بھی ہوۓ ہیں .سوسا میں اس سرنگ کی تعمیر کی وجہ سے پیرس اور میلان کے درمیان سفر کا دورانیہ ٤ گھنٹے کم ہو جائے گا پہلے یہ سفر ٧ گھنٹے میں طے ہوتا تھا مگر اس سرنگ کی تعمیر کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہاں ریلوے لائن کی تعمیر سے علاقے کا حسن مجروح ہوگا نیز کیمیکلز کے اخراج کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا بھی خدشہ ہے 

٧. یورو سٹار

یورو سٹار مغربی ذرائع نقل و حمل میں ایک اہم اضافہ ہے جس نے یورپی سفر کا انداز ہی یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے .١١٩٤ میں اس کا افتتاح ہوا اور اس ک بعد سے یہ لندن کے تیز رفتار ریلوے کے نیٹ ورک کو انگلش چینل کے ذریعے سے فرانس اور بیلجیم کے شہروں سے سرنگ کے ذریعے سے ملاتا ہے جو کے زیر زمین تعمیر کی گئ ہے.اس نیٹ ورک پر ٢٧ سے زیادہ ٹرینیں چلتی ہیں جو کہ یورپ کے ١٠٠ سے زیادہ شہروں کو آپس میں ملاتی ہیں .اگست ٢٠٠٩ میں اس نیٹ ورک پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ١٠ کروڑ سے زیادہ تھی .مسافروں سے بھری یہ ٹرینیں ١٨٦ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہیں .١٩٧٩  میں برطانوی ریلوے نے جو تیز رفتاری کا ریکارڈ قائم کیا تھا وہ یورو سٹار کی ٹرین ٣٣١٣/١٤ نے ٢٠٠٣ میں ٢٠٨ میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر کے توڑ دیا 

٨.جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کا ریلوے نیٹ ورک تیز رفتاری میں آٹھویں پوزیشن کا حامل ہے .کورین نیٹ ورک کو ایکسپریس کے ٹی ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے جو کے روزانہ تقریبا ١ لاکھ سے زیادہ مسافروں کو انکی منزل تک پوھنچانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے .اپریل ٢٠١٠ میں ١٧٨٥٨٤ مسافروں نے اس تیز رفتار نیٹ ورک سے سفر کیا جو کہ بذات خود ایک ریکارڈ ہے .اس ہائی سپیڈ ریلوے نیٹ ورک کا آغاز ٢٠٠٤ میں ہوا تھا .اس تیز رفتار ٹرین نے کوریا کے دارلحکومت سیول سے ایک ساحلی شہر بوسان تک کا فاصلہ ٢ گھنٹے اور ٤٠ منٹ میں طے کیا تھا جبکہ ماضی میں یہی فاصلہ دگنے وقت میں طے ہوتا تھا .جبکہ بعد میں  دوسری لائن کے افتتاح کے ساتھ یہ فاصلہ مزید ٤٤ منٹ کم ہو گیا. کوریا کی اس تیز رفتار ٹرین کی رفتار ٣٠٥ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے 

٩. تائیوان

تائیوان کا ریلوے نیٹ ورک دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ تسلیم کیا جاتا ہے اس پر مجموعی طور پر ٨ ارب ڈالر کی خطیر رقم صرف ہوئی ہے .اس میں جو ٹرینیں شامل ہیں ان کو ٹی ایچ ایس آر ٧٠٠ کا نام دیا گیا ہے .تائیوان کی ٹرینوں کو ٢٠٠٧ میں شنکسن بلٹ ٹرین کے ماڈل کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور ٢٠١٠ میں ان تیز رفتار ٹرینوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ٣٧ ملین کے قریب تھی جو کہ ماضی کے مقابلے میں ١٤ فی صد زیادہ ہے 

١٠.روس

روس کے تیز رفتار نیٹ ورک کا آغاز ٢٠٠٩ میں ہوا  اور یہ تیز رفتار ٹرین ماسکو سے سینٹ پیٹرز برگ کی لائن پر چلتی ہے .جرمنی میں اس کے اپنے ملک کی بنی ہوئی ٹرینیں جو کہ ویلرو آر یو ایس کہلاتی ہیں استعمال ہوتی ہیں.جب سے یہ ٹرینیں متعارف کروائی گئی ہیں تب سے ٨ گھنٹوں کا فاصلہ کم ہو کر ٣ گھنٹوں پر مشتمل رہ گیا ہے.ان ٹرینوں کی تعداد ٨ ہے اور ان پر ١ ارب ڈالر کے قریب لاگت آئ ہے ان ٹرینوں کی رفتار ١٥٥ میل فی گھنٹہ ہے 

اور اب بات ہو جائے پاکستان کے ریلوے کے نظام کی .ہمارے ملک میں تو تیزرفتار ٹرین کا تصور ہے ناپید ہے .گزرے ہوۓ بیس سالوں میں ٹرین کا کا نظام پھیلنے کی بجاۓ سکڑتا ہی رہا ہے  .پاکستانی ٹرین ٩٦ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں اور اسی رفتار کو یہاں تیز رفتاری میں شمار کیا جاتا ہے .دوسری طرف جہاں ترقی یافتہ ممالک میں تیز رفتار ٹرینوں کے مقابلے میں دوڑ سی لگی ہوئی ہے وہاں پاکستانی ٹرین کا نظام اپنی زندگی کی آخری گھڑیاں گن رہا ہے 



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160