تدریس سا ئنس کی اہمیت

Posted on at


تدریس سا ئنس کی اہمیت

قدرت کے رازوں کو معلوم کرنا:۔

قدرت کے سربستہ رازوں کو معلوم کر نے کا جذبہ شروع سے ہی انسان میں موجود ہے۔ انسان زندگی کے بنیادی تقاضوں کی تکمیل کے لئے مظاہر فطرت کی مادہیت کو سمجھنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ فضاؤں کا بیکراں خلا، سیاروں کی گردش، سورج کا طلوح و غروب، برق و باراں کے مناظر اور دیگر زمینی مظاہر اس کے فطری ذوق جستجو کو ابھارتے ہیں۔ وہ ان مادی عناصر کی حقیقت کو بے نقاب کرنے کے لئے شب و روز فکر کی گہرائیوں میں ڈوبا رہتا ہے۔ انسان کے اسی جذبہ تجسس کو زندگی کے مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کرنے کا نام سائنس ہے۔

قرآن پاک میں ارشاد ربانی:۔

قرآن پاک کے ذوق و تجسس کو ابھارنے کے لئے اسے بار بار جھنجھوڑتا ہے۔ اسے نظام کائنات پر غور و خوض کی دعوت دیتا ہے۔ انسان تخلیق و تجسس کے مختلف ادوار میں سے گزرا ہے۔ حقیقت کہ ہے کہ آج سائنسی ایجادات کی بدولت ہم ایسی طلسماتی دنیا میں پہنچ گئے ہیں۔ جس کا تصور بھی ہمارے پیش رو نہیں کرسکتے تھے۔

مواصلات کی سہولتیں:۔

سائسی دور سے پہلے جب دنیا کے کئے خطوں میں غزائی صورتحال خراب ہوجانے کا باعث قحط پڑتا تھا تو خدا کی مخلوق موت کے منہ میں چلی جاتی تھی لیکن اس دور میں یہ سائنس کا ہی کمال ہے کہ قحط پڑجانے کی حالت میں مواصلات کی سہولتوں کے سبب ہر قسم کی غذائی امداد پہنچ سکتی ہے۔

تباہی اور ہلاکت کا پیغام:۔

سائنس نے جہاں انسانی معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے وہاں وہ انسان کے لئے تباہی اور ہلاکت کا پیغام بھی لائی ہے۔ ریل گاڑیوں اور طیاروں کے آئےدن حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم منٹوں میں ساری دنیا کو خاکستر کر سکتے ہیں۔ زہریلی گیسوں کی بدولت قسم قسم کی وبائیں پھوٹ نکلتی ہیں۔ زمین کی سطع جل جاتی ہے اور کاشت کے قابل نہیں رہتی ہے۔

یہ ایک روشن حقیقت ہےکہ مشینوں کے ذریعے ہمیں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی فراوانی حاصل ہونے لگی ہیں۔ مشینوں کے ذریعہ بنایا گیا آرائش کا سامان دنیا کے کونے کونے میں استعمال ہوتا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر مشین ہی انسان کے دل و دماغ پر مسلط ہر کر رہ گئی ہے۔

اخلاقی مقاصد راہ:۔

یہ حقیقت ہے کہ سائنس نے معاشرے کو بہت سے اخلاقی مقاصد راہ حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ ان مقاصد کے لئے سائنس کو ہی مورد الزام ٹھرانا درست نہیں بلکہ اس کی خرابی کے ذمہ دار وہ لوگ بھی ہیں جو غلط ذہنیت اور بیمار انداز فکر سے سائنسی مصنوعات اور ایجادات کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ اور دنیا کو ان ایجادات کے ناروا استعمال نے تباہی اور ہلاکت کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ جب تک دنیا کی سیاسی اور فکری باگ دوڑ ایسے لوگوں کے ہاتھ میں رہے گی جن کے نزدیک اعلیٰ قدروں، خدا کا خوف اور آخرت کی جواب دہی کی اہمیت نہیں ہے اس وقت تک انسان کے سائنسی کمالات، فتوحات اس کے لئے امن و سلامتی کا سامان پیدا کرے کی بجائے، اضطراب، انتشار اور تباہی و بربادی کا موجب بنتی رہیں گی۔

تدریس سائنس:۔

یہ تمام فوائد صرف اسی صورت میں حاصل ہوسکتے ہیں کہ ہم تدریس سائنس کا مناسب انتظام کریں۔ ہم اپنے سکولوں اور کالجوں میں تدریس سائنس کا اہتمام کریں۔ آج کے دور میں صرف وہی ممالک ترقی کی دوڑ میں آگے ہیں جہاں تعلیم کا نظام سائنسی ہے۔ جہاں ہر سطع پرسائنس پڑھائی جاتی ہے۔ تدریس سائنس کے بغیر کوئی ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ پاکستان ایک ترقی پزیر مملک ہے۔ یہاں تدریس سائنس بہت ضروری ہے۔

 



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160