سقوط ڈھاکہ ۔۔۔۔۔۔ایک ایسا سانحہ جس جلد ہی بھلا دیا گیا (حصہ اول

Posted on at


پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا۔ ملک کروڑوں مسلمانوں کی بے دریغ قربانیوں سے وجود میں آیا۔لیکن با مشکل دو دہایاں گزرنے کے بعد ہی پاکستان ایک بہت بڑے سانحے سے دو چار ہوا۔ عالم اسلام کی تاریخ ایسے دردناک واقعات سے بھری پڑی ہے ، دراصل میرا اشارہ ، سقوط بغداد، سقوط غرناطہ، سقوط بیت المقدس، سلطنت عثمانیہ کازوال وغیرہ کی طرف تھا۔ لیکن پاکستان کے ساتھ جو سانحہ پیش آیا وہ بھی ان تمام سانحوں سے کم نہ تھا۔ اور ہاں وہ سانحہ سقوط ڈھاکہ تھا۔

                                

اس بات کی تاریخ گواہ ہے کہ بنگالی مسلمانوں نے سب سے زیادہ تحریک پاکستان میں حصہ لیا، یہاں تک کہ وہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں سے زیادہ تحریک پاکستان میں حصہ لیا۔اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ مسلمانوں کی نمائندہ جماعت مسلم لیگ بھی ڈھاکہ میں قائم ہوئی۔ قرارداد پاکستان پیش کرنے والے شحص بھی بنگال کے سب سے بڑے لیڈر مولوی فضل الحق نے پیش کی ، جن کو شیر بنگال بھی کہا جاتا ہے۔ اور ان ہی کے نام پہ آج ڈھاکہ میں کرکٹ سٹیدیم قائم ہے جسے ہم لوگ 'شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میر پور ڈھاکہ ' کے نام سے جانتے ہیں۔

                  

                                                 

1946 کے ریفرنڈم جس میں برصغیر کی ریاستوں نے پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کرنا تھا، تو تقریبا 98 ٪ ووٹ بنگالیوں نے پاکستان کے حق ووٹ دیے۔ اس طرح مسلم لیگ نے بنگال اور آسام میں سے واضع کامیابی حاصل کی ۔ اور ان لوگوں کو اپنے نمائندے کے طور پہ منتخب کیا جو کہ بنگالی نہ تھے یا جن کا تعلق بنگال سے نہ تھا۔ یہ سب با تیں کس بات کو ظاہر کرتی ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہی نا کہ بنگالی اسلام ، پاکستان اور مسلم لیگ کے خیر خواہ تھے۔ لیکن ان تمام باتوں کے باوجود کیا وجہ تھی کہ بنگالی مسلمان ، اپنے پاکستانی بھائیوں سے اتنی نفرت کرتے تھے ؟ اور اسی نفرت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے انداگاندی نے بنگالی مسلمانوں اپنے جال میں پھانس لیا۔ اور پاکستانیوں سے نفرت کو ہوا دی۔

                                              

میں آپ سے یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کیا وجہ تھی کہ بنگالی مسلمان اندرہ گاندی کا آسان شکار بن گیے ، اور کیا وجہ تھی کہ بنگالیوں نے اپنے مسلمان بھائیوں کے بجائے غیروں کو اپنا خیر خواہ سمجھا،اور بنگالیوں نے بنگلہ دیش کا تقاضا شروع کر دیا ۔اور کیسے پاکستان کا ایک با زو کٹ گیا۔ کیسے دشمن طاقتیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو گیے ؟ مجھے یقین ہے کہ آپ سب لوگ یہ با تیں جاننا چاہیں گے۔

 

(جاری ہے)



About the author

haider-ali-7542

Student of BS Chemistry.

Subscribe 0
160