کامیاب لوگوں کی پیروی کرنا ، صیح یا غلط (حصہ اول)

Posted on at


 

بعض لوگ زندگی کے سفر کو طے کرنے کے لیے کچھ ایسے راستوں کا انتخاب کرتے ہیں جن پر زندگی کے طویل سفر کو طے کرنا تو دور عارضی طور پر چند قدم چلنے کا تصور ہی دیگر لوگوں کو پریشان کردینے کے لیے کافی ہوتا ہے ایسے افراد نہ صرف اپنی زندگی کے لیے منزل کا تعین خود کرتے ہیں بلکہ اس منزل تک پہنچنے کے لیے راستووں کا انتخاب بھی خود کرنا پسند کرتے ہیں وہ زندگی کی تلخ و شریں حقیقتوں کو اپنے ہی انداز میں جاننے کی خواہش رکھتے ہیں اور زندگی کے سفر کو طے کرنے کے دوران ہونے والی غلطیوں اور کوتاہیون سے نظریں چرانے کے بجائے سبق سیکھ کر اپنی اصلاح کرتے ہیں

یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی بھی معاشرے میں رہبر ، پہل کرنے والے ، نئے راستے بتانے والے یا پھر ایک خاص رجحان کی بنیاد ڈالنے والے کہلاتے ہیں اور اپنے تجربات سے دوسروں کو فائدہ اٹھانے کا بھرپور موقع فراہم کرتے ہیں روزمرہ زندگی میں اپنی زمہداریوں کو پورا کرنے کی خواہش اور کوشش کے دوران ہم لوکوں میں سے اکثریت اس بات کو ترجیح دیتی ہے کہ کسی کام کو سرانجام دینے کے لیے خود سے کوئی نیایا قدرے مشکل اختیار کرنے کے بجائے تجربہ کار لوگوں کے تجربات کے بارے میں تفصیلات جان کر ان کی حاصل کردہ کامیابیون پر رشک کرتے ہوئے اپنے لیے سہل راستون کا انتخاب کریں

ایسا کرنے میں کوئی خاص برائی بھی نہیں ہے کہ عملی زندگی میں ان لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں نہایت ہمت اور ذہانت کے ساتھ نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو تسلیم کروایا بلکہ ہر لمحہ درست فیصلے کر کے دوسروں کی نظروں میں بھی ایک نمایاں مقام بھی حاصل کیا ایسے کامیاب لوگوں کے تجربات و مشاہدہ کرکے ہم کسی بھی قسم کی صرتحال مین خود کو ہونے والی مایوسی یا غیر یقینی کیفیت سے خود نبرآزما ہوسکتے ہیں اور اپنی خواہش کے مطابق نتائج کے حصول کے لیے صحیح اور مثبت اقدامات کرسکتے ہیں

ہم میں سے ہر شخص زندگی کے سفر میں صحیح سمت اور صحیح انداز میں آگے بڑھنے کے لیے یقینا کسی تجربہ کار ، راہنمائی کرنے والے اور با اعتماد شخصیت کے حامل فرد کی ضرورت محسوس کرتا ہے اور کسی نہ کسی شخصیت کو ( رول ماڈل ) بنا کر ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہے یا یوں کہیں کہ ان جیسا بننا چاہتا ہے تا کہ اپنی زندگی میں ان کی طرح ترقی اور شہرت کے منازل طے کرسکے۔ 

   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160