دوستی عظیم رشتہ

Posted on at


                     

انتہائی خوش نصیب ھے وہ شخص جس کو پُر خلوص دوست نصیب ھو۔غریب مفلس اس شخص کو نہیں کہتے جس کے پاس مال ودولت نہ ھو بلکہ وہ شخص مفلس ھے جس کا کوئی دوست نہ ھو لوگ اُس سے بیزار ھوں۔ اچھا دوست بھی اللہ تعالی کے انعامات میں سے ایک انعام ھے۔ اللہ کے رسولﷺ اپنے ساتھیوں سے بہت محبت فرماتے تھے۔ آپﷺ کے ساتھیوں میں سے ھر شخص یہی سمجھتا تھا کہ سرکارﷺ اُسے ھی سب سے زیادہ دوست رکھتے ہیں۔ آپکے ساتھیوں میں ھر شخص یہ محسوس کرتا کہ میں قوم کا بہترین شخص ھوں اس لئے سرکارﷺمجھ سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔

دوستوں سے مل جُل کر زندگی گزارنے سے زندگی انتہائی خوبصورت لگتی ھے۔ لوگوں سے بیزاری والا معاملہ نہ رکھیں کیونکہ اس طرح کسی کے جذبات کوٹھیس پہنچ سکتی ھے۔ کسی کے وقار کو صدمہ لگ سکتا ھے۔ آپ کے اچھے اخلاق کی وجہ سے دوسرے انسان میں مروت، ہمدردی، غمگساری، خلوص، محبت جیسے اعلا اوصاف پیدا ھوسکتے ہیں۔

سرکارﷺ کا فرمان ھے کہ :

جو مسلمان لوگوں کے ساتھ مل جُل کررہتا ھے اُنکی طرف سے پہنچنے والی تکلیفوں کو برداشت کرتا ھے وہ کہیں بہتر ھے اس شخص سے جو لوگوں سے الگ تھلگ رہتا ھے اوراُنکی طرف سے پہنچنے والی تکلیفوں پر برداشتہ خاطرھوتا ھے۔

ہمیشہ اچھے نیک اور صالح لوگوں سے دوستی کریں۔ ایک مثل ھے کہ اگر کسی کی اخلاقی حالت معلوم کرنا چاہتے ھو تو اس کے دوستوں کی اخلاقی حالت معلوم کرو۔ قلبی تعلق اور دوستی اس سے بڑھانی چاہئے جس کی سوچ کا معیار بلند، اخلاق بلند، ذوق و رحجان اچھےھوں۔ اللہ سے غافل غیر ذمہ دار، بداخلاق لوگوں سے دور رہنا چاہئے۔

نیک دوست کی مثال ایسی ھے جیسے پرفیوم بیچنے والے کی دکان کا کچھ اور فائدہ ھو نہ ھو خوشبو تو ضرور آئے گی۔ دوستوں سے خدا کی رضا کے لئے محبت کیجئے کیونکہ دوستی سونے کی طرح قیمتی رشتہ ھے۔



About the author

160