(گرمی میں لیموں پانی کے فائدے(حصہ دوئم

Posted on at


مدافعتی نظام کی معاونت

لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن سی کی بہتات ہوتی ہےجو جسم کو بیماریوں سے بچانے والے نظام کو صحت مند رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ یوں سانس کی نالیوں میں انفیکشن کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ لیموں میں پایا جانے والا ایسکوربک ایسڈ جو وٹامن سی جیسا ہی ہوتا ہے وہ دافع سوزش خصوصیات رکھتا ہے دمہ اور سانس کے دیگر مسائل میں بھی ایسکوربک ایسڈ استعمال کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

لیموں میں جراثیم کش خوبیاں بھی ہوتی ہیں اور لیموں نزلہ زکام سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ایسکوربک ایسڈ کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ جسم میں فولاد کے انجذاب کو یہ متحرک کرتا ہے اور آئرن جسم کے مامونی نظام کی کارکردگی پر گہرا اثر رکھتا ہے۔

جسم کے لئے القلی

اگرچہ لیموں کا ذائقہ قدرے تیزابی محسوس ہوتا ہے لیکن جسم کے لئے یہ القلی کا کام کرتا ہے یعنی جسم میں جو تیزابی مادے موجود ہوتے ہیں ان کی تیزابیت کومتعدل کرتا ہے۔

تیزابیت کی وجہ سے جسم میں درد ہو جاتا ہے وزن بڑھ سکتا ہے اور دیگر طبی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لیکن لیموں کا شربت ان سب خرابیوں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیموں میں دو طرح کے تیزابی مادے ہوتے ہیں۔ ایک ایکسوربک ایسڈ اور دوسرا سائڑک ایسڈ۔

ان میں جو کمزور مادہ ہوتا ہے وہ جسم میں شامل ہوجاتا ہےاور جو معدنی حصہ ہوتا ہے وہ خون میں تیزابی مادے کو تحلیل کردیتا ہے۔

%MCEPASTEBIN%



About the author

160