اسلام اور ہمارا معاشرہ

Posted on at


 

 

یہ تو ہم بچپن سے ہی سنتےآئے ہیں اور کتابوں میں پڑتے بھی کہ "پاکستان کا مطلب کیا ؟؟ لا الہٰ اللہ الا  للہ " پر کیا سچ میں پاکستان میں اسلام کہیں پایا بھی جاتا ہے ؟؟ کہتے ہے پاکستان کو اسلام اور کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا ہیں پر اس ملک کے گلی کوچوں میں گومتے ہوئے نام کے مسلمان تو نظر آ جاتے ہیں پر اسلام اور اصل مسلمان کا نام و نشان بھی نہیں ملتا . ان نام نہاد مسلمانوں کی حرکتیں دیکھ کر اور آئے روز پرنٹ میڈیا پر ان کے بارے میں پڑھ کے انسانی ذہن سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ آیا ہم اسلام کے نام پر حاصل کے گئے "اسلامی جمہوریہ پاکستان" میں ہی رہتے ہے یا پھر چودہ سو سال پہلے کے کفار کے دور میں ؟؟؟؟

چاہے قوم لوط کی صفات ہوں یہ پھر فرحونیت ، چاہے قوم داؤد کی عادات ہوں یا پھر بنی اسرائیل کی سرکشی اپ کو اس نام نہاد مسلمان قوم میں سب کچھ ملے گا. کہنے کو تو یہ مسلمان ہے پر حوا کی بیٹی کی عزت سے کھلنے میں آڑ  محسوس نہیں کرتے. سود ، رشوت کے بغیر ان کا کوئی کام  نہیں ہوتا . لوگوں کا نہ حق مل کھانا ، قتل ، حرام کھانا تو ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے.

ویسے باقی کاموں میں تو یہ لوگ اسلام کو کسی خاطر نہیں  جانتے پر بات جب حوا کی بیٹی کے حقوق کی بات آتی ہے تو نہ جانے یہ لوگ مسلمان کیسے ہو جاتے ہے. وہ حوا کی بیٹی جس کے بارے میں نبی پاک نے فرمایا کہ " بیٹی الله کی رحمت ہے" کو عزت کے نام پر قتل کرنے سے یہ لوگ ذرا بھی نہیں کتراتے . عورت  اس معاشرے میں اب صرف ایک بھیڑ بکری کی حیثیت رہ گی ہے جسے اپنے خاندان کی عزت بچانے کے لئے،  کبھی بھائی کا جرم چھپانے کے لئے وانی کر دیا جاتا ہے یا پھر کتوں کے اگے ڈال دیا جاتا ہے. اور تو اور کبھی کبھی اسلام کی طرف سے دیے گئے وراثت کا حق کھانے کے لئے اس کی قرآن جیسی مقدس کتاب سے ساتھ بیاہ دیا جاتا ہے.

جھوٹ،کینہ، بغض، نفرت، جادو، تعویز گنڈے غرض ہر وہ برائی جس سے الله اور اس کے پیارے رسول نے منا کیا ہے وہ اس ملک کے ہر بندے میں پائی جاتی ہے پر یہ لوگ خود کو پھر بھی مسلمان کہتے ہے اور اپنی مصیبتوں کا رونا روتے ہے کیا اسلام ان سب باتوں کی اجازت دیتا ہے جو یہ لوگ اسلام کے نام پر کرتے ہے؟؟؟ یا پھر کیا ہم اس قابل بھی ہے کہ بول  سکے کہ ہم مسلمان ہے اور پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے؟؟؟ یہ سوال اپ خود سے پوچھئے  



About the author

akbarrkhan

I am a Software Engineer from International Islamic University. Mostly i love to play games, My all time favorite series are Prince of Persia,GTA,Assassins Creed, and MOST favorite of all League of Legends, and i love to stream on Twitch.tv as well.

Subscribe 0
160