(اخلاص مومن کا اصلی زیورہے ( حصہ اول

Posted on at


 


حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص لوگوں کو خوش کرنے کے لیے اللہ تعالی کو ناراض کرتا ہے تو اللہ تعالی اس پرناراض ہوتے ہیں ـ اور ان لوگوں کو بھی ناراض کردیتے ہیں جنہیں اللہ تعالی کو ناراض  کرنے کے لیے خوش کیا تھا ـ



اور جوشخص اللہ تعالی کو خوش کرنے کےلیے لوگوں کو ناراض کرتا ہے تو اللہ تعالی ایسے شخص سے خوش ہوجاتے ہیں اور ان لوگوں کوبھی خوش کردیتے ہیں جن کو اللہ تعالی کو خوش کرنے کے لیے ناراض کیا تھا ؛ یہاں تک کہ ان ناراض ہونے والے لوگوں کی نگاہ میں اس شخص کواچھا فرمادیتے ہیں اور اس شخص کے قول وعمل کو ان لوگوں کی نگاہ میں مزین فرما دیتے ہیں (طبرانی شریف



ایک مرتبہ حضرت معاویہ رضیاللہ عنہ نے حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہما کو خط لکھا کہ آپ مجھ کو کوئی نصیحت لکھ کر بھیج دیں جومختصر ہو زیادہ لمبی نہ ہو ـ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما نے حمد وصلواۃ اور سلام مسنون کے بعد لکھاـ



میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا جوشخص اللہ تعالی کی خوشنودی کی تلاش میں لوگوں کی ناراضگی کے نقصان سے بے فکر ہوکر لگا رہا



اللہ تعالی لوگوں کی ناراضگی کے نقصان سے اس کی کفایت فرمادیں گے ـ اور جو شخص اللہ تعالی کی ناراضگی سے بے فکر ہوکر لوگوں کو خوش کرنے میں لگارہا ؛ اللہ تعالی اسے لوگوں کے حوالے کر دیں گےـ   ترمذی شریف



160