(پارکنگ کے خود کار نظام سے لیس جدید گاڑیاں (حصہ اول

Posted on at


آپ پارکنگ کے لیے جگہ تلاش کرنے میں اپنا وقت برباد کیوں کریں جب آپ کی کار خود ہی یہ کام کرسکتی ہے؟ یہ خیال اب سے چند برس قبل تک محض سائنس فکشن تھا مگر اب آٹو میٹک روبوٹک کاروں کے ذریعے یہ حقیقت کاروں کے ذریعے یہ حقیقت بن رہا ہے۔



ایک ایسی کار جس میں کوئی بھی سوار نہیں ہے پارکنگ ایریا میں بہت آہستہ رفتار سے داخل ہوتی ہے اور اگر کوئی شخص پیدل وہاں سے گزر رہا ہوتو یہ کار رُک کر انتظار کرتی ہے پھر ایک تنگ سی پارکنگ کی جگہ میں ریورس ہوکر خود کار طریقے سے پارک ہو جاتی ہے۔ اس سارے عمل کےدوران کار کے بمپر وغیرہ پر ذراسی بھی خراش آنے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔



جس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ سب کچھ ممکن ہوا ہے وہ سویڈن کی مشہور کار ساز کمپنی اور فرانس کی آٹو پارٹس میکر کمپنی نے تیار کی ہے۔ تاہم یہ ٹیکنالوجی ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہے۔ تاہم چھ برس کے اندر اندر یہ صارفین کے لئے دستیاب ہوسکے گی۔



اس وقت بھی بعض ایسی کاریں موجود ہیں جو خاص حالات میں خود کار طریقے سے خود کو ڈرائیو کرسکتی ہیں مثلا جرمن کار ساز کمپنی کی گاڑی کسی ایسی صورت میں جب ڈرائیور کار کو کسی ممکنہ حادثے سے بچانے میں ناکام ہوجائے تو آٹو میٹک طریقے سے خود کو روک سکتی ہے۔



160