واہ کینٹ حصّہ چہارم

Posted on at


واہ کینٹ

واہ کینٹ شہر کو اِس کی خوبصورتی کی وجہ سے منی اسلام آباد کے نام سے بھی پکارہ جاتا ہے کیونکہ اِس شہر کو بھی اسلام آباد کی طرح مکمل ڈیزائن کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ واہ کینٹ میں ضروریاتِ زندگی کی تمام سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اِس شہر میں بڑی کشادہ سڑکیں, اعلٰی معیار تعلیم، ہسپتال، تفریحی مقامات قائم ھیں۔ اِس شہر کو اگر آئیڈیل پلیس کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔


 اِس شہر میں تین بڑی مارکیٹیں قائم ھیں جہاں پر ضروریاتِ زندگی کی تمام سہولیات میسر آتی ھیں۔ اِس شہر کی پہلی مارکیٹ نواب آباد کے مقام پر واقع ہے۔ یہ مارکیٹ بیرئیر نبمر 2 اور بیرئیر نبمر 5 بفرسٹاپ کے درمیان واقع ہے۔ اِس مارکیٹ میں زیادہ تر دوکانیں کاسمیٹکس، جوتوں، کپڑے اور گارمنٹس کے سامان کی ھیں۔ واہ کینٹ کی باقی تمام مارکیٹوں کی نسبت سبزی اور پھلوں کی دوکانیں اور سٹال اِس مارکیٹ میں زیادہ ھیں۔

 

واہ کینٹ کی دوسری بڑی مارکیٹ کا نام اسلم مارکیٹ ہے۔ یہ واہ کینٹ کے عین وسط میں واقع ہے۔

اسلم مارکیٹ میں زیادہ تر بینک اور موبائلوں کی دوکانیں ھیں۔ نیشنل بینک جو کہ واہ کینٹ  کا سب سے بڑا اور سرکاری بینک ہے اسلم مارکیٹ میں واقع ہے۔ واہ کینٹ کا سب سے بڑا ڈاکخانہ، کنٹونمنٹ آفس اور پی۔ ٹی۔ سی۔ ایل کا دفتر بھی اسلم مارکیٹ میں ہے۔

واہ کینٹ کی تیسری بڑی مارکیٹ بستی لالہ رُخ کے مقام پر واقع ہے۔ یہ مارکیٹ واہ کینٹ کے آخری کونے پر واقع ہے اور بیرئیر نبمر 3 سے پیدل  چند منٹ کی پیدل واک پر ہے۔ اس مارکیٹ میں زیادہ تر پرائیویٹ کلینک، ہسپتال، موبائل کی دوکانیں، کپڑے کی دوکانیں اور پرائیویٹ شاپنگ مال قائم ھیں۔ یہ اِس شہر کی سب سے مصروف مارکیٹ ہے۔ غرض اِس مارکیٹ سے ضرورت کی ہر چیز با آسانی دستیاب ہوتی ہے۔

واہ کینٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے میرا اگلا بلاگ ضرور پڑھیں۔

 

 

By

Usman Shaukat

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post

 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160