ازدواجی زندگی

Posted on at


                         

صاف ستھرےاچھے معاشرےکے لیے ضرورت اس بات کی ھےکہ آپ اپنا خاندانی نظام کامیاب اور مظبوط بنائیں۔ خاندانی زندگی کی شروعات شوہر اور بیوی کے پاکیزہ ازدواجی تعلق سے ھوئی ہیں۔ خاندانی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ھے کہ میاں بیوی اپنے فرائض سے واقف ھوں۔ بیوی کے ساتھ اچھی زند گی گزارنے کے لیے ضروری ھےکہ مرد بیوی کے حقوق کھلے دل سے ادا کرے ذ ہن کشادہ رکھے نرمی کی روش اپنائے۔ جہاں تک بھی ممکن ھو بیوی سے خوش گمانی والا رویہ اپنائیں۔ اگر شکل صورت میں کمی ھویا ہنر سلیقے میں کوئی کمزوری کا پہلو نکلے تو صبر کا مظاہرہ کریں۔

خامیوں کو نظر انداز کرکے خو بیوں پر نظررکھیں۔ قربانی و ایثار کو اپنائیں۔ ہرعورت میں کسی نہ کسی پہلو سے خامی اور کمزوری ھوتی ھے۔ اگرشوہر عیب دیکھتے ھوئے دل بُرا کرے گا تو دل بُرا ھو جائے گا۔ پھر خاندانی زندگی میں نا خوشگواری آجائے گی۔ اگر خوشد لی سے مرد بیوی سے نباہ کی کو ششں کرے تو ھو سکنا ھےکہ آئندہ زندگی میں اللہ تعا لی کچھ بھلائیاں بیوی کے ذریعے سے عطا فرمادے شاید کوئی اچھی اولاد سے نوازدے جو پورے خاندان کے لیے رحمت کا باعث بنے۔ اور والدین کےلیے صد قہ جاریہ ھو۔

نبی کریمﷺ کا فرمان ھے کہ عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ عورت مرد کی پسلی سے پیدا کی گئی ھے اور پسلیوں میں سب سے ذیادہ ٹیٹرھا اوپر کا حصہ ھے۔ اس کو سیدھا کرو گے تو ٹوٹ جائے گی اور اگر اس کو چھوڑے رھو تو ٹیٹرھی ہی رہے گی۔ پس عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ فراخدلی کے ساتھ شریک حیات کی ضروریات پوری کرو۔

بیوی کو بھی چاہیے کے شوھر کے ساتھ محبت سے پیش آئے شوھر کی اطاعت کرے اور اس کا حکم مانے اسی میں گھر کا سکون اورخوشی ھے۔ اگر شوھر میں ایک مرتبہ شک و شبہ پیدا ھو جائے تو پھر عورت کی کوئی خدمت اطاعت شوھر کو اپنی طرف مائل نہیں کر سکتی۔ شیطان شبہ ڈالنے میں کامیاب ھو جاتا ھے تو زندگی بد مزہ اور بے سکون ھو جاتی ھے۔ شوھر زندگی کا مضبوط سہارا ھے اس نعمت کی قدر کریں۔



About the author

160