ایسا کیوں ہوتا ہے ؟

Posted on at


اس کائنات کی تخلیق محبّت کی بنیاد پر ہوئی. اور اس کی خوبصورتی بھی محبّت ہی ہے. ماں کی اولاد سے محبّت، باپ کی اولاد سے اور خصوصاً بیٹیوں سے محبّت، استاد کی شاگرد سے اور شاگرد کی استاد سے محبّت ، دوستوں کی آپس میں محبّت، بہنوں کی بھائیوں اور بھائیوں کی بہنوں سے محبّت، میاں بیوی کی محبّت یہ تمام وہ محبتیں ہیں جن نے اس کائنات کو حسین بنایا ہوا ہے.

                                                       
ایک اور بھی محبّت ہوتی ہے اس دنیا میں. گے. جی ہاں آپ صحیح سمجھے میں اسی محبّت کی بات کر رہی ہوں جو لیلیٰ نے مجنوں سے اور مجنوں نے لیلیٰ سے کی، جو ہیر نے رانجھا سے اور رانجھا سے کی، جو سسی نے پنوں سے اور پنوں نے سسی سے کی، اور نجانے کس کس نے کس کس سے کی. لوگ کہتے ہیں کہ آج کل ویسی محبّت کہاں لیکن آج میں محبّت دیکھ کر آئ ہوں.


میری دوست اور اسکا کلاس فیلو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں. لیکن روایات کے عین مطابق سماج ان کے بچ دیوار بنا ہوا ہے. لڑکا اچھی ذات سے تعلق نہیں رکھتا جس کی وجہ سے ان دونو کا ایک ہونا تقریباً ناممکن ہے. لڑکا لڑکی سے بغاوت کرنے کو کہتا ہے لیکن لڑکی اس لڑکے پر اپنے ماں باپ کو ترجیح دے رہی ہے اور انکار کر چکی ہے. کیا اس نے صحیح کیا؟

                                                       
وہ لڑکا جو اتنے سالوں سے اسی کے خواب دیکھتا رہا اور وہ خود بھی جو ہمیشہ ایک اسی کے سوا کسی کا نہیں سوچتی تھی کیا اب اپنے ماں باپ کی خواہش کا احترام کرتے ہوے جس شخص سے شادی کرے گی وہاں خوش رہے گی؟ جب یہ سوال میں نے اپنی دوست سے پوچھے تو ان باتوں کے جواب میں اس کے پاس آنسوؤں کے سوا کچھ نہیں تھا.

                                                        
یہاں میں اس کے والدین سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا ذاتوں کا احترم اور لوگوں کی خوشی ان کی اپنی بیٹی کی خوشی سے زیادہ اہم ہے ؟ جو بیٹی اپنے ماں باپ کے لئے اتنی بری قربانی دے سکتی ہے اس کے ماں باپ اس کے لئے کیوں کچھ نہیں کر سکتے؟ کیا بیٹیوں کا صرف اتنا ہی حق ہوتا ہے کہ باپ ان کی ضد مانیں اور بھائیوں کے مقابلے میں بیٹیوں کا ساتھ دیں. ماں بیٹی کو اچھے اچھے کپڑے بنا کر دے اور بھائی اس سے پیار کریں؟ کیا ان کا صرف یہ حق ہے کہ شادی کے وقت ان کو دھیر سارا جہیز دیں ؟

                                                         
کیا شادی کے وقت ان سے ان کی مرضی پوچھنا اور اس کا احترام کرنا ان کا حق نہیں؟ وہ؛دیں بیٹیوں سے بہت کرنے کے بعد اس محبت کے بدلے میں بیٹیوں کی سری زندگی کی خوشیاں کیوں مانگ لیتے ہیں؟ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

کیا یہ ظلم نہیں ہے؟ ہان یہ ظلم ہے بہت بڑا ظلم ہے

 

میرے پچھلے بلاگز کو پڑھنے اور شئیر کرنے کے لئے یہ لنک استمال کریں:
http://www.bitlanders.com/sahar917/blog_post

آپ اپنی راۓ کا اظہار یہاں کر سکتے ہیں:
فیس بک www.facebook.com/sahar.fatima.73932
ٹویٹر sahar awan



About the author

Sahar_Fatima

I am Sahar Fatima. And I am interested in bloging.

Subscribe 0
160