خوشی خوشی اسکول کو چلے۔۔۔۔ کاش إ

Posted on at


خوشی خوشی اسکول کو چلے۔۔۔۔ کاش إ




پاکستان کے ہر بچے کو منصفانہ اور مساویانہ تعلیم دینے کا کیا مطلب ہے۔؟ تصور کریں ایسے پاکستان کا جہاں ہر بچہ صبح سو کر اٹھے تو زات پات، عقیدے، جنس اور نسل کے امتیاز کے بغیر ایک اسکول کے دروازے سے اس کے منتظر ہوں۔ یہ وہ اسکول ہے جو مساوات کی شراہط پوری کرتا ہے، ہر بچے کو پیشہ ورانہ طور پر اہل اور ہمدرد استاد اور دوستانہ ماحول فراہم کرتا ہے۔ ہمارے بچے ہر صبح وہاں جانے کیلیے بیتاب ہیں اور جب روزانہ واپس آتے ہیں تو ان کی علم اور صلاحیتوں میں کچھ نہ کچھ اضافہ ہو چکا ہوتا ہے تا کہ وہ صحت مند اور ثمرآور زندگی بسر کر سکیں۔ پاکستان کے تمام بچوں کو ایسے اسکول مہیا کرنے کیلیے کیا کرنا ہوگا۔؟




 یہ کہنے کی ضرورت نہیں اور بارہا دہرایا جاتا ہے کہ اس کیلیے بے پناہ سیاسی عزم اور وساہل درکار ہوں گے۔ اس کیلیے ماہرین تعمیرات، معمار، نصاب ساز رہنما، اساتزہ کی تیاری کے اعلٰی معیار کے ادارے، اساتزہ کی توثیق اور لاہسنسنگ کے نظام، اسکولوں کے مخلص اور اہل منتظمین اور ایماندار و کارگزار سول سرونٹس کی ضرورت ہوگی۔ اس سے بھی بڑھ کر اس کیلیے ایک پالیسی ساز اعلٰی طبقہ درکار ہوگا جو کسی نہ کسی طرح یہ سمجھ گیا ہو کہ تمام بچوں کو تعلیم دینے سے اس طبقے سمیت سب کی بہبود میں اضافہ ہوگا۔




 سیاسی ستارے صیحح سمت میں ہوں تو معاشی وساہل خود بخود آنے لگیں گے اس لیے ایسے ہی سیاستدانوں کی بھی ضرورت ہو گی جن کی رگ رگ اس بات کا شعور رکھتی ہو کہ تعلیم کا بحران  کتنا شدید ہے اور اس سے نمٹنا کس قدر ضروری ہے۔ یہ سب چیزیں ان معاشروں میں دکھاہی دیتی ہیں جہاں تعلیمی نظام کے نظم و ضبط کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور ان معاشروں میں نہیں ملتیں جہاں تعلیم کو اس سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا جس کی مستحق یہ ہے۔ جب معاشرہ کسی چیز کو سنجیدگی سے لیتا ہے تو اچھے نظم و نسق کا سلسلہ خود بخود شروع ہو جاتا ہے۔




کیا پاکستان کے لوگ تمام بچوں کو تعلیمی عدل فراہم کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں؟ بد قسمتی سے اس کا جواب نفی میں ہے۔ پاکستان کے تعلیمی نظام کا مشاہدہ کرنے والے تقریبٲ تمام افراد یہ جانتے ہیں کہ پاکستان کے کونے کونے میں اچھی تعلیم کی زبردست مانگ ہے۔ یہی مانگ ہے جو انتہاہی منافع بخش اور پھلتی پھولتی ہوہی مارکیٹ پیدا کرنے کیلیے زمہ دار ہے۔



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160