خواتین کے زیورات

Posted on at


 


فیشنی جیولری ھرعورت کی تیاری کا لازمی جزو ھے۔ آجکل بازاروں میں ھر طرف دکانیں آرٹیفشل جیولری سے سجی نظر آتی ہیں جو کہ خواتین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں۔ خواتین کی رنگ برنگ جیولری ھر تقریب میں ھی انکی شان بڑھاتی ھے۔ خواتین جب بھی اپنے لئے جیولری خریدنے جائیں تو بڑی توجہ اور احتیاط کے ساتھ اسکا انتخاب کریں۔ خواتین کی جیولری دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنتی ھے۔ چہرے کی مناسبت سے جیولری کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ یہ تقریب کی مناسبت سے آپکے لباس کے مطابق بھی ھے یا نہیں۔



بازار میں زیورات خریدنے جائیں تو افراتفری میں زیورات کا انتخاب نہ کریں بلکہ تسلی سے زیورات دیکھیں اور پسند کریں۔ زیورات کی خریداری کرتے وقت سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔ انوکھے نرالے ڈیزائن پسند کرنے کی بجائے کلاسک ڈیزائن کا انتخاب کریں۔ کیونکہ ایسے زیورات زیادہ عرصے تک استعمال کئے جا سکتے ہیں۔



جیولری خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ وہ جیولری آپکے کئی ملبوسات کے ساتھ پہنی جا سکے۔ مثلاً بلیک اور سلور جیولری آپ تمام ڈریسز کے ساتھ پہن سکتے ہیں۔ ہلکے رنگ کے لباس کے ساتھ گہرے رنگ کی جیولری بہت سوٹ کرتی ھے۔



رنگوں کے انتخاب کے علاوہ زیورات خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ زیور آپکی شخصیت کے مطابق ھے یا نہیں۔ بہت بڑا اور بھاری نیکلس چھوٹی گردن اور چھوٹے قد پر سوٹ نہیں کرتا چاہے وہ کتنا ھی نفیس اور خوبصورت کیوں نہ ھو۔



آجکل بھاری زیورات پھر سے فیشن میں بہت زیادہ ان ہیں۔ بہت ساری لڑیوں والا بڑے سائز کا نیکلس بالکل سادہ لباس پر پہننا چا ہیئے۔ بہت زیادہ بھاری کام والے سوٹ پر ایسا زیور اچھا نہیں لگتا۔ اور اس سے آپکی شخصیت کا تاثر بھی خراب ھو جاتا ھے۔ بھاری کام والے سوٹ پہ بہت ہلکا نفیس سا جیولری سیٹ ھی اچھا لگتا ھے۔



سونے کی قیمت زیادہ ھونے کی وجہ سے آرٹیفشل زیورات خواتین میں زیادہ مقبول ہیں۔ اچھی کوالٹی کے آرٹیفشل زیورات بھی خاصے مہنگے ملتے ہیں۔ آرٹیفشل جیولری کو پلاسٹک بیگز میں بند کر کہ رکھیں تا کہ یہ نمی سے خراب نہ ھوں۔ کچھ زیورات پرفیوم لگنے سے بھی خراب ھو جاتے ہیں اسلئے اس بات کا خیال رکھیں کہ جیولری پہننے کے بعد پرفیوم کا سپرے نہ کریں۔



 



About the author

160