یوں فیل جو کرنا تھا پہلے سے بتا دیتے
ہم ساری کتابوں کو چولہے میں جلا دیتے
کوشش تو بہت کی تھی ناکام ہوۓ اکھڑ
ہاں پاس تو ہو جاتے جو نقل کروا دیتے
پرچے جو ملے ہم تو وہ دے دیے ہم نے
اے کاش صفائی کے نمبر ہی دلا دیتے
جو فیل کیا ہم کو کیا بات ہے معمولی
اتنے ہی جو قابل تھے تو پاس کروا دیتے