درود پاک کی فضیلت

Posted on at


قران پاک میں ارشاد ہے کہ "اللہ اور اس کے ملائکہ نبی پاک پر درود بھیجتے ہیں،اے لوگوں جو ایمان لاۓ ہو،تم بھی درودوسلام بھیجو"(سورت احزاب56) یہ حکم نازل ہوا تو متعد دصحابہ نے نبی سے عرض کیا کہ آپؐ پر درود بھیجنے کا طریقہ کیا ہے؟ اس کے جواب میں آنحضورؐ نے بہت سے افراد کو مختلف اوقات میں دورود سکھائے جن کی روایات مستند کتابوں اور احادیث سے ملتی ہیں اور یہ ہمارے لبوں پر رہتے ہیں ۔ دورود بھیجنا دواصل اسلام کی ایک سنت ہے اور نبی پاکؐ کا نام آتے ہیں اس کا پڑھنا مستحب ہے جبکہ دوران نماز پڑھنا مسنون ہے جس پر تمام علمائے کرام متفق ہیں ۔

اس بعث میں پڑے بغیر کہ کون سا درود درست ہے یا کس مسلک میں ہے یہ کس طرح پڑھا جاتا ہے یہ بات سمجھ لینا ہی کافی ہے کہ نماز کے دوران درود کا پڑھنا فرض ہے اور اس کے بناہ نماز نہ ہو گی ۔ صحابہ کرام کی بہت بڑی تعداد اسی طریقہ پر عمل پیرا رہی اور یہاں تک کے امام احمد بن حنبل نے بھی یہی طریقہ اختیار کر لیا تھا ۔ بعض علماء کے مطابق درود زندگی میں ایک مرتبہ ہی پڑھنا فرض ہے جو کہ کلمہ شہادت کی طرح ہے کہ جس نے ایک مرتبہ پڑھ کر اقرار کر لیا اس کا فرض ادا ہو گیا لیکن درود پاک کی فضیلت اور اس کا موجب اجرو ثواب ہونا بہرحال اپنی جگہ ایک اٹل حقیقت ہے ۔

دراصل کثرت درود ایک ایسا پیمانہ ہے جو واضح کر دیتا ہے کہ کوئی شخص دین محمدؐ اور نبی پاک ؐ کی ذات سے کس قدر گہرا تعلق رکھتا ہے اور اس دل میں نعمت ایمان کی کتنی قدر ہے ۔ اسی بناء پر آنحضورؐ نے فرمایا کہ جو شخص مجھ پر درود بھجتا ہے ملائکہ اس پر درود بھجتے رہتے ہیں جبکہ ایک اور روایت کے مطابق جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے اللہ اس پر دس مرتبہ درود بھیجتا ہے ۔ ترمذی میں بھی روایت ہے کہ "قیامت کے روز میرے ساتھ رہنے کا سب سے زیادہ مستحق وہ ہو گا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجے گا ۔ حضرت ابوہریرہ بھی آنحضورؐ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جو شخص میرے اوپر یا میری قبر کے قریب درود بھیجتا ہے اسے میں خود سنتا ہوں اور جو درود میرے اوپر دور سے بھیجا جاتا ہے وہ مجھ تک پہنچا دیا جاتا ہے ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160