(جم میں جائے بغیر وزن کم کر لیجئے (حصہ اول

Posted on at


جسم کی زائد چربی ایک زحمت ہے۔ پٹھوں کا وزن مفید ہے اور چربی کا وزن بیماری ہے اور فالتو چربی کے ساتھ چلنا پھرنا ایسا ہی ہے جیسے آپ فالتو سامان لئے چل پھر رہے ہیں۔ موٹاپے کے سب سے اہم اسباب بھی بے وقت بار بار کھانا، آرام و آسائش والی زندگی گزارنا، ورزش نہ کرنا، کھانے کے ساتھ بکثرت پانی پینا، کھانے کے فوراً بعد سو جانا اور تمباکو نوشی وغیرہ ہیں۔

موٹاپے کا ایک سبب ہارمونز کی کمی بیشی بھی ہے بعض صورتوں میں بعض ادویات کا استعمال بھی وزن میں اضافے کا باعث بن جاتا ہے۔

یکدم کچھ نہیں ہوتا: وزن میں اضافہ عموماً غیر محفوظ طور پر ہوتا ہے، اکثر لوگ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ بتدریج وزن میں اضافے سے بے خبر رہتے ہیں، لوگ باقاعدگی سے اپنا وزن چیک کرتے رہتے ہیں۔ وہ آسانی سے موٹے نہیں ہوتے کیونکہ انہیں صورتحال کی خرابی کا اندازہ جلد ہو جاتا ہے۔ جبکہ خود سے لاپرواہ لوگ بے خبری میں وزن کی زیا دتی کا شکار بنتے چلے جاتے ہیں۔

 



About the author

kanwalkhan

My name is Huma Khan. I am a student of B.S gender studies. I was in search of a platform for showing my abilities to the world by writing blogs. Now, i found filmannex for showing my passion about writing blogs. And i am very happy being a part of…

Subscribe 0
160