ماں

Posted on at


ماں


آج میں اپپ کو ماں جیسی عظیم ہستی کے  بارے میں بتاتی چلوں کہ ماں کیا ہوتی ہیں اور ماں کی کا کتنا درجہ ہے اور ماں کا کتنا احترام کرنا چاہئے 


ماں ایک ایسی ہستی جو دل میں رہتی ہےسارے مسلے ساری الجھنیں اک ہی گھڑی کے اندر یونہی سمیٹلیتیہے جیسے صبح ہوتے ہی رات کے اندھیرے کو دن سمیٹ لیتا ہے اور وہ حسین ہستی میری ماں ہے



ماں جیسی ہستی کی شان میں لکھنے بیٹھو تو سمندر بھر کی بھی سیاہی ختم ہو جاۓ ہزاروں لاکھوں کلم لکھ لکھ کر گھس جائیں مگر ماں کی شان میں پھر بھی کچھ نہ کچھ رہ ہی جاۓ گا یہ وہ ذات ہے جسکا موازنہ پرواردگار عالم نے خود اپنی ذات سے کیا ہے جیسے کہ خدا نے فرمایا میں اپنے بندے کو ستر ماؤں جتنا پیار کرتا ہوں خدا نے دنیا میں جس کو بھی ماں کا رتبہ دیا ہے اس کے سینے میں ایک ہی دل لگایا ہے بہت سارا پیار کرنے والا دل اب چاہے وہ ماں اشرف المہلوقات کی ہو یا چرند پرند کی ہو اولاد کو زندگی کی دھوپ چھاؤں سے بچانےوالی ہمت اپنی خوہشات اپنی خوشیاں اپنی اولاد پر قربان کرنے کا حوصلہ صرف ایک ماں ہی کے پاسہوتا ہے



ماں وہ ہستی ہے جس کے ساتھ ہمارا رشتہ سو فیصد خالص ہوتا ہے ماں کے بگیر گھر،گھر نہیں لگتا ہم اگر کسی بھی مشکل مصیبت یا کسی بھی تکلیف میں ہوں ہمارے بتاۓ بغیر وہ ہمارے چہرے سے ہر بات جان جاتی ہے اور یہ خوبصورت احساس سواۓ ماں کے اور کسی کے پاسس نہیں ہوتا اس دنیا میں ہر چیز کا نملبدل ہو سکتا ہے مگر ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کا کوئی نملبدل نہیں ہے اس پوری کائنات میں ماں سے اچھا کوئی اور دوست نہیں ہو سکتا ماں ہماری ایسی دوست ہوتی ہے جو ہمارے چہرے پر خوشی کے پیچھے چھپا ہوا گم بھی محسوس کر لیتی ہے اور ہم چاہے کتنے بھی اداس یا پریشان کیوں نہ ہوں اپنی ماں کا پیارا چہرہ دیکھ کر ہر تکلیف کو بھول جاتے ہیں



ماں کی محبت اور پرورش کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ماں کے اندر ممتا کا وہ جذبہ ہوتا ہے جو کسی اور میں نہیں ہوتا بچہ نظر سے دور ہو جاۓ تو وہ تڑپ جاتی ہے اور اولاد میں سے کوئی بھی بچہ بھوکا ہو تو ماں بے کرار ہو جاتی ہے اور جب بچہ پیٹ بھر لے تو اس کو بھی سکوں مل جاتا ہے ایک مقدمے دو مائیں عدالت گئی کہ بچہ میرا ہے قاضی نے اصل صورت حال پتا لگانے کے لئے حکم دیا کے دو ٹکڑے کر کے دونوں کو آدھا آدھا دے دیا جاۓ ماں کی ممتا تڑپ اٹھی اور ایک عورت چیخ اٹھی آدھا نہ کریںدوسری عورت کو دی دیں



 


میرا بلاگ پڑھنے کا بہت شکریہ 


مزید بلاگ پڑھنے کیلیے وزٹ کیجئے گا میرے پیج پی :


http://www.filmannex.com/SidraKhan


 


 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160