معیار تعلیم اور اساتزہ (پارٹ 2):

Posted on at


استاد اپنے علاقے کی مذبہی معاشرتی اور سماجی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے استاد معاشرے کا ایک اہم کردار ہی نہیں بلکہ نظریاتی محافظ بھی ہے۔ عام طور پر الزام لگایا جاتا ہے کہ اساتذہ کی لا پرواہی کے نتیجے میں معیار تعلیم گر رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ بعض اساتذہ کارویہ مناسب ہو لیکن مجموع طور پر اساتذہ کو موردالزام ٹھہرانا نھی درست نہیں کیونکہ معیار تعلیم گرانے کے اور بھی اسباب ہیں۔ جن میں طلباء کے گھروں کا غیر تعلیمی ماحول کلاسوں میں ضرورت سے زیادہ طلباء سیاسی عناصر کی تعلیمی اداروں میں مداخلت اور ان کے ایمپئاپر بلا جواز تبادلہ جات تبدیلیاں اعر نصاب تعلیم کے نقائص شامل ہیں۔

عموماً دیکھا گیا ہے کہ بچے کے والد یا سرپرست سرف دو بار سکول آتا ہے۔ اول جب بچہ سکول میں داخل ہوتا ہے اور دوم جب بچہ کسی جماعت میں فیل ہو جاتا ہے جب سرپرست صاحبان کی بے فکری بلکہ لاپرواہی اور عدم توجہی کا یہ عالم ہو ہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ غریب استاد جن کے پاس بچے بمشکل پانچ گھنٹے رہتے ہیں، کیا کردار ادا کر سکتا ہے۔ آبادی میں اضافہ اور افراد معاشرہ کا اپنے امور میں مصروف ہونے سے اساتذہ اور سرپرت صاحبان کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ جب تک استاد کو سرپرست کا عملی تعاون نہیں ہو گا ، معیار تعلیم گرتا ہی جاے گا۔

بچے کی صیحیح نشونما میں استاد اور سرپرست کا فردار سایئکل کے پہئوں جیسا ہے، اگر ایک پہیہ نہ ہو تو سرکس کا مداری تع اس سایئکل کو چلا سکتا ہے عام آدمی نہیں۔ اس لئے والدین اساتذہ کو عزت و وقار دیں بلکہ ان کے معیار زندگی دو بلند کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں تا کہ معماران قوم معاشی مسائل سے نجات پا کر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کے ننھے منے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں۔

 



About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160