قائداعظم محمد علی جناح 2

Posted on at


وہاں سے پانچ سال بعد جب آپ گھر واپس لوٹے تو گھر کے حالات کافی خراب ہو چکے تھے.گھر کے حالات کو سمبھالنے کے لئے آپ نے وکالت شروع کردی اور اس سلسلہ میں بمبئی شہر کو منتخب کیا. ابتدائی ٣ سالوں میں کوئی مقدمہ نہ ملا لیکن آپکے پھر بھی قدم نہ پیچھے روکے کچھ عرصے کے لئے پریذیڈنسی مجسٹریٹ کے عہدے کی آفر ہوئی اور آپکی کارکردگی کو دیکھتے ہوے حکومت نے آپکو ١٥٠٠ روپے ماہانہ تنخواہ کی پیشکش کی لیکن آپ نے شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کے جناب میں تو اتنی رقم ایک دن میں کمانا چاہتا ہوں


 


.جلد ہی آپ کا یہ خواب پورا ہو گیا اور چند ہی دنو میں آپ کا شمار ملک کے چوٹی کے وکیلوں میں شمار ہونے لگا. آپ کی بحثیت وکیل شوھرت میں دن بدن کافی اضافہ ہونے لگا تھا.


 


محمد علی جناح انگلستان میں طالب علمی ہی کے زمانے سے سیاست میں دلچسپی لینے لگے تھے. وہاں انہوں نے مشہور ہندوستانی لیڈر دادا بھائی نورو جی کی انتخابی مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا تھا ایک ایسے عالم میں جب وہ ایک وکیل کی حیثیت سے مقبول تھے.


 


حصول پاکستان کے مقدمے نے آپکی تمام تر توجہ حاصل کر لی تھی. آپ پہلے کانگریس کے پلیٹ فارم سے آزادی ہند کے لئے کوشاں ہوے لیکن کانگریس کے ساتھ چند قدم چلنے کے بعد ہی انکا ساتھ چھوڑ دیا اور اسکی وجہ یہ تھی کے کانگریس والوں کے دلوں میں مسلمان خلاف عزائم تھے.پھر اسکے بعد آپ نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی.



About the author

160