خوشامد"

Posted on at


 

"خوشامد" ہمارے روز مرہ کے معمول میں استعمال ہونے والا ایک عام سا لفظ ہے- ہم اکثر کہتے ہیں کہ اس نے خوشامد سے یہ کام کر والیا ، وہ خوشامد سے کامیاب ہو گیا یا پھر اس نے خوشامد کے بل بوتے پر ترقی حاصل کر لی تقریباً سب لوگ یہ لفظ کسی ترہ کھیں نہ کہیں ضرور استعمال کرتے ہیں پر آخر یہ "خوشامد" ہے کیا؟ کبھی کسی نے اتنا سوچنے کی زحمت نہیں کی-

 

چھ حروف پر مشتمل یہ لفظ بڑا کام کروا سکتا ہے- اس کے معنی مفصل اپنا مطلب نکالنے کے لئے کسی کی بے جا تعریف یا کسی کی چوٹی سے خوبی کو خوبیوں میں تبدیل کرنا اور کسی کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر بیٹھ لینا ہے- خوشامد بہت سی برائیوں اور فساد کی جڑ ہے- بلکے یوں کہنا بہتر ہو گا کہ یہ ایک معاشرتی  برائی ہے جو کسی بھی گروپ، کسی بھی سوسائٹی، کسی بھی معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کر سکتی لیکن بہت سی برائیوں کے باوجود خوشامد کے چند فوائد بھی ہوتے ہیں-

ہر چیز کی ہمیشہ دورُخ ہوتے ہیں کوئی بھی چیز ہمیشہ بری یا اچھی نہیں ہوتی ہے- اسی طرح خوشامد کے کچھ فوائد بھی ہیں- اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک آنا پرست متکبر، خود میں رہنے والا شخص زندگی میں کچھ نہیں کر پاتا کیوں کہ وہ عزتِنفس کو داؤ پر لگانا نہیں جانتا-اس لئے کہ خوشامد کرنے والا اپنی عزت نفس کھو دیتا ہے اور زندہ رہنے کے لئے عزت نفس بہت ضروری ہے- منطق کی رو سے، جب ایک شخص خود عزت نفس نہیں رکھے گا تو وہ دوسروں کی عزت نفس بھی برداشت نہیں کرے گا- 

 



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160