میٹھے مشروبات کے اثرات( حصہ دوم)

Posted on at


 

میٹھے مشروبات کے ساتھ ساتھ اضافی شکر یا اضافی مٹھاس کا استعمال بھی وزن میں اضافے اور ذیابطیس شکری کے سلسلے میں اس سے کہین زیادہ خطرات کا حامل ہے جتنا کہ آض کے دور میں اوسط درجے کے پڑھے لکھے لوگ بھی شعور یا آگاہی رکھتے ہیں اضافی شکر یا چینی وہ ہے جو آپ کسی چیز کو میٹھا کرنے کے لیے اس میں خود گھولتے ہیں مثلا دودھ میں خود اپنی ایک مٹھاس یا شکر کی خصوصیا موجود ہوتی ہے لیکن وہ ہم میں سے بیشتر لوگوں کے ذائقے کی تسکین کے لیے نا کا فی ہوتی ہیں چنانچہ ہم دودھ میں ،حسب طلب ، حصب ذوق یا حسب ذائقہ شکر ملاتے ہیں

سوفٹ ڈرنکساور دیگرمیٹھے مشروبات میں بھی اسی طرح کی شکر ملی ہوتی ہے کافی عرصے تک غذائی ماہرین غالبا کچھ مصلحتوں کی بنا پر اس مٹھاس کے نقصانات سے انکار کرتے رہے لیکن گزشتہ کچھ برسوں میں انہیں تسلیم کرنا ہی پڑا کہ اضافی شکر کا استعمال صحت کے لیے بہت سے خطرات کی بنیاد ہےدنیا بھر کے میڈیکل جرنلز میں ان ممکنہ نقصانات کے بارے میں جائزے ، اعدادوشمار اور اعترافات چھپنے لگے جن کا سلسلہ تا حال جاری ہے

اب تمام دنیا کے غذائی ماہرین اور انسانی صحت کے بارے میں مختلف زاویوں سے تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس حقیقت سے متفق ہیں کہ اضافی شکر  وزن بڑھانے کولیسٹرول بڑھانے  اور ذیابطیس شکری کے خطرات سے دوچار ہوتے ہیں اس لیے میٹھے مشروبات کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط لازمی ہے ۔

  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160