رحمتِ عالمﷺ

Posted on at


اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی بھلائی اور ان کوسیدھی راہ پرچلانے کے لیے بے شمار نبی بھیجےجنھوں نے اللہ کے بتائےہوئے طریقےپر زندگی بسرکرنے کی تلقین دی اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزارپیغمبربھیجے اورسب کو مختلف کام دے کر لوگوں کی رہنمائی کی۔سب نے اپنے اپنے کام سرانجام دے کرلوگوں کو اللہ کی راہ پرلگایا پھر اللہ تعالیٰ نے سب سے آخر میں ہمارےپیارے نبیﷺکواس دنیامیں نازل کیا آپﷺ کےبعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا۔کیونکہ آپﷺپر دین اسلام مکمل ہوگیا۔                                                 اللہ تعالیٰ    نےآپﷺپراپنی سب سے پیاری کتاب قرآن مجید نازل کی۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی رہنمائی کے لیےبہت سی باتیں بتائیں ہیں۔ہمارے پیارےرسولﷺ عرب کے معزز قبیلےقریش سے تعلق رکھتےتھے۔آپﷺکے والد کا نام حضرت عبداللہ اور آپ کی والدہ کا نام حضرت بی بی آمنہ تھا۔ہمارے پیارے نبیﷺ۱۲ ربیعالاوّل ۲۲اپریل۵۱۷ کوپیدا ہوئے۔آپ کے والد آﷺکی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی وفات پا گئے پھر آ کی پرورش کا ذمہ آپﷺکے داداحضرت عبدالمطلب نے لےلیا انھوں نے آپ کا نام محمدﷺرکھا۔                                                                                           عرب کے رواج کے مطابق آپﷺکی پرورش کھلے ماحول میں ہوئی تھی۔آپﷺکو دائی حلیمہ کے سپرد کر دیا وہ آپﷺ کی پرورش کے لیے آپﷺکودیہات لےگیئں جب آﷺچارسال کے ہوئے توحضرت مائی حلیمہ آپﷺکو عرب واپس لے آیئں اور جب آپ چھ برس کے ہوئے تو آپ کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی آمنہ وفات پاگیئں توآپﷺکی پرورش کا ذمہ پوری طرح آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب نے لے لیا اور جب آپ کی عمر آٹھ سال کی ہوئی تو آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب بھی وفات پا گئے پھر آپ کی پرورش کا ذمہ آﷺکےچاچا ابو طالب نے لے لیا۔حضرت محمدﷺبچپن سے ہی اچھی عادات کے مالک تھے۔جوانی میں آپﷺنے بڑی پاکیزہ زندگی گزاری اس زمانے میں لوگوں میں بے شمار برائیاں تھی مثلاً بتوں کو پوجنا جوا کھیلنا قتل کرنا تو آپﷺہمیشہ ان کو سب برائیوں سے دور رہنے کی تعلیم دیتےتھےآپﷺ لوگوں کوبتوں کی پوجا چھوڑنے اور اللہ کی عبادت اوراسلام قبول کرنے کی دعوت دیتے تھے لیکن لوگوں نے آپ کی ایک نہ سنی اور آپﷺ پر بہت ظلم کیے لیکن آپ نے ہار نہ مانی اور پھر بھی اللہ کی دعوت لوگوں تک عام کرتے رہےاور پھر آہستہ آہستہ عرب میں اسلام پھیلتا رہا اور لوگ اللہ کی راہ میں اچھے کام کرنے لگےآپﷺنے ۱۲ربیع الاوّل ۱۱ھ کو۶۳ سال کی عمر میں آپﷺکاوصال ہوگیا آپﷺ کا روضئہ مبارک مدینہ منورہ میں ہے۔



About the author

160