سرسوں

Posted on at


سرسوں ایک فصل ہے۔ سرسوں کی فصل کا شمار پاکستان کی مشہور فصلوں میں ہوتا ہے۔ اس فصل کی بوائی دسمبر میں ہوتی ہے اور اس کی کٹائی مارچ اور اپریل میں ہوتی ہے۔ یہ فصل کم پانی میں تیار ہونے والی فصل ہے اس فصل کی بوائی کے بعد اسے صرف تین سے چار دفعہ پانی دیا جاتا ہے اور اگر بارش ہو جائے تو پانی اس سے بھی کم دیا جاتا ہے۔ بہار کے موسم میں اس کے نکلنے والے بیج قابل دید ہوتے ہیں۔ اس فصل سے بیج بھی حاصل ہتے ہیں جن میں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ سرسوں اس کے بیج اور اس کا تیل تینوں بہت فائدہ مند ہیں اور تینوں مختلف قسم کی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔


 



 


سرسوں کو مختلف زبانوں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے فارسی میں اسے سرشف، عربی میں حرف ابیض اور خرول ابیض، سندھی میں سرنہیہ، بنگالی میں سرشا، سنسکرت میں سرشپہ اور انگلش میں مسٹرڈریپ کہا جاتا ہے۔


 



 


سرسوں کھائی جاتی ہے یہ کھانے سے خون میں جازب ہو جاتی ہے اور جسم کو طاقت بخشتی ہے۔ سرسوں کو ابٹن میں بھی شامل کیا جاتا ہے یہ رنگ کو نکھارتی ہے اور اسے برص اور بہق جیسی جلدی امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ پہلے زمانے میں خواتین رنگ صاف اور گورا کرنے کے لیے اس کا تیل منہ پے لگاتی تھی اور کسی قسم کی کریم کا استعمال نہیں کرتی تھی لیکن آج کے دور میں اسے منہ پے لگانا برا سمجھا جاتا ہے۔


 



 


سرسوں سے ایک ڈش بھی تیار کی جاتی ہے جسے سرسوں کا ساگ کہا جاتا ہے پہلے یہ صرف دیہاتی علاقوں میں تیار کی جاتی تھی لیکن اب اسے شہروں میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے اور بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔ یہ ساگ تازہ نکلی ہوئی نرم شاخوں اور پتوں سے تیا کیا جاتا ہے اور اس ساگ کو مکئی کی روٹی کے ساتھ کھانا زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اس ساگ میں مکھن کا بھی استعمال ہوتا ہے کو اس کے ذائقے کو دوگنا کر دیتا ہے۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160