ورزش کے فائدے

Posted on at


 

صحت مند زندگی کے لیے ہمیں ورزش کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔دنیا میں صحت سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے۔زندگی کا مزہ صرف وہی لوگ لے سکتے ہیں جو صحت مند ہوں۔اس لیے ہمیں صحت اور خوراک کے ساتھ ورزش کی بھی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ ورزش کے بہت سے فائدے ہوتے ہیں۔اس   لیے ہمیں چاہیے کے ہم روز صبح سویرے اُٹھ کر کسی میدان یا پارک میں جائیں اور ورزش کریں۔ ورزش کرنے کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمیں پسینہ آتا ہے اور اس سے جسم کے مسام کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا جسم خوبصورت چست اور مضبوط ہو جاتا ہے۔        ورزش کرتے وقت جب ٹھندی ٹھندی ہوا ہمارے سانس کے زریعے اندر داخل ہو کر ہمارے پھپھڑے مضبوط کرتی ہے اور جسم میں تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ جو لوگ ورزش کرنے کے عادی ہوتے ہیں وہ صحت مند چست اور ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔جو ورزش کرتے ہیں وہ اپنا ہر کام تیزی سے کرلیتے ہیں اور پڑھنے لکھنے میں بھی دلچسبی لیتے ہیں اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ ورزش کرنے سے ہمارے سارے جسم کا خون درست ہو کر جسم کو اور خون فراہم کرتا ہے اورجس کی وجہ سے ہمارے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت درست ہو جاتی ہے۔                                                                                                 اور جو لوگ ورزش نہیں کرتے وہ ہمیشہ سست اور گرے  گرے سے رہتے ہیں اور ان کو بہت سی بیماریاں    بھی لگ جاتی ہے اور وہ اپنا کوئی کام ٹھیک طرح نہیں کر پاتے۔   اس لیے ہمیں روز ورزش کرنی چاہی اور دوسروں کو بھی ورزش کرنے کا کہنا چاہیے۔ ہمیں ورزش زیادہ گرمی اور نا ہی زیادہ سردی میں کرنی چاہیے اور نا ہی فورًا  کھانا کھانے کے بعد کرنی چاہیے اس طرح ورزش کرنے سے بہت سے نقصاناتہو      سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کے ہم صبح سویرے اٹھ کر ورزش کریں۔ 



160